Wednesday, August 10, 2022
ہوماسلامٹڈی دل کو کیسے شکست دیں ۔۔۔۔؟

ٹڈی دل کو کیسے شکست دیں ۔۔۔۔؟

کہتے ہیں کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران شام پر ٹڈی دل نے حملہ کیا اور باغات اور فصلوں کو تباہ کر دیا جس کی وجہ سے قحط آ گیا اور بہت ساری مخلوق موت کے گھاٹ اتر گئی۔

اس دوران غوطہ کے گاؤں داریا میں ایک شخص کا باغ بالکل محفوظ اور تروتازہ رہا۔

ٹڈی دل نے اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

چنانچہ لوگوں نے حکومت سے شکایت کی کہ اس شخص کے پاس ٹڈی دل کو مارنے کی دوا موجود تھی لیکن اس نے کسی کو اس کا نہیں بتایا۔

اس پر حکومت نے ایک فوجی دستہ اس کو سزا دینے کے لئے بھیجا۔

افسر نے اس شخص پر کوڑا اٹھایا اور پوچھنے لگا کہ تم نے اس دوا کو حکومت اور عوام سے کیوں مخفی رکھا ؟

وہ بولا کہ جو دوا میں استعمال کرتا ہوں وہ سب کو معلوم ہے لیکن کوئی بھی اسے استعمال نہیں کرنا چاہتا۔

افسر نے پوچھا کہ وہ دوا کیا ہے؟

اس نے جواب دیا کہ زکوٰۃ ۔

بھلا ٹڈی دل کیسے فرق کرسکتا ہے؟

افسر کہنے لگا کہ کیا ٹڈی دل زکوۃ دینے اور نہ دینے والے باغ میں فرق کرسکتا ہے؟

وہ شخص کہنے لگا تجربہ کر کے دیکھ لیں ۔

چنانچہ فوجی ٹڈیاں اس باغ میں چھوڑتے تھے اور وہ وہاں سے بھاگ جاتی تھیں۔

اس کے بعد اس شخص نے یہ حدیث سنائی کہ

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’اپنے مال کی حفاظت زکوٰۃ سے کرو،

مریضوں کا علاج صدقے سے

اور بلاؤں کی لہروں کا استقبال اللہ کے سامنے عاجزی سے کرو۔‘‘

زکوة نے ٹڈی دل کو شکست دے دی تھی ،

تو کیا ہمارے دکھوں تکلیفوں پریشانیوں بیماریوں مصیبتوں کو بھی شکست دے دے گی؟

اس دوا کو اپنی زندگی میں اپلائی کر کے خود چیک کر لیں۔

میرے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فرمان مبارک ہمیشہ کے لئے سچے ہیں

عربی سے ترجمہ شدہ

ٹڈی دل: پاکستان میں اتنی زیادہ ٹڈیاں کہاں سے آئیں

اسلام کے بارے میں

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular

Recent Comments

محمد احسان یونس on چھوٹے گھر بڑے لوگ