جامع مسجد گلاسکو: اسلامی اور مغربی معماری کا ایک حسین امتزاج

جامع مسجد گلاسکو
Spread the love

تحریر: عبدالصمد صمدانی
عالم اسلام کی عظیم مساجد: سلسلہ نمبر 6

جامع مسجد گلاسکو اسکاٹ لینڈ

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو کی مرکزی مسجد، دریائے کلاید کے جنوبی ساحل پر شہر کے مرکز میں واقع ہے۔ یہ مسجد اسلامی معماری اور اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو کی تعمیرات کی خصوصیات کی ایک ترکیب ہے، اور آج اس شہر کے ثقافتی امتیازات کے عنوان سے پہچانی جاتی ہے۔ اس مسجد کی تعمیر کا کام 12 سال میں مکمل ھوا ہے اور یہ مسجد 1618 مربع میٹر پر پھیلی ھوئی ہے۔

گلاسکو کی اس سب سے بڑی مسجد کی تعمیر کا کام 1983 عیسوی میں مکمل ھوا۔ عرب کے جنرل سیکریٹری، عبداللہ عمر نسیف نے اس کا با ضابطہ افتتاح کیا۔ اس مسجد میں عام پروگراموں کے لئے کئی ہال ہیں، جن میں ورزش کا ہال، سہولیات کا مرکز، کانفرنس ہال، کتاب خانہ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ اس مسجد میں مسلمانوں کے لئے تعلیم و تربیت اور سماجی امور کے پروگرام چلانے کے لئے سہولیات بھی فراہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصی بیت المقدّس فسلطین

اس مسجد کی تعمیر پر تقریبا 30لاکھ پونڈ کا خرچہ آیا ہے۔ مسجد کا بیرونی احاطہ اسلامی طرز کی ٹائیلوں سے سجایا گیا ہے، جو ایک جانب باغ کی طرف اور دوسری جانب محراب نما کھڑکیوں سے ملحق ھوتا ہے۔ مسجد کے صدر دروازہ کو نقاشی شدہ محراب نما شیشوں سے مزین کیا گیا ہے۔ اگر ہم اس مسجد پر باہر سے نظر ڈالیں، تو اس کا کنکریٹ کا نیا مینار اس کے امتیازات، میں شمار ھوتا ہے۔

گلاسکو کی مرکزی مسجد کی عمارت، رجینٹ پارک لندن کی مسجد سے بڑی ہے اور مجموعی طور پر شہر گلاسکو کی نمایاں زیبائی اور امتیازات میں شمار ھوتی ہے۔ ملکی اور غیر ملکی طالب علموں کے گروہ، مختلف تنظیموں کے گروہ، مسلمان، اسلام کی شناخت پیدا کرنے کا شوق رکھنے والے افراد اس مسجد کو دیکھنے کے لئے روزانہ جوق در جوق آتے ہیں۔

نماز قائم کرنے کے ہال کے اوپر نصب کیا گیا اس مسجد کا شیشون سے مزین کیاگیا گنبد، دن کو قدرتی نور کو بخوبی منعکس کرتا ہے اور یہ منظر دیکھنے کے قابل ھوتا ہے۔ مسجد کی اسلامی معماری کو سرخ ریت کے استعمال سے چار چاند لگ گئے ہیں اور یہ سرخ ریت گلاسکو کے شہر کی دوسری عمارتوں میں بھی استعمال ھوتی ہے۔ مسجد کی عمارت، شہر گلاسکو کی دوسری 13 مسجدوں میں سب سے بڑی عمارت ہے۔ اس میں بیک وقت 2500 افراد نماز پڑھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد پوترا زین العابدین، پوترا جایا، ملایشیاء

مسجد کے ساتھ ہی مرکز اسلامی کی عمارت ہے جو 2004ء میں تعمیر کی گئی ہے اور مسجد میں اضافہ کی گئی ہے۔ اس مرکز میں مسلمانوں کے لئے ثقافتی، دینی، فلاح و بہبود اور اجتماعی امور سے متعلق سہولیات فراہم کئے جاتے ہیں۔ یہ مرکز اسلامی معاشرہ کے مرکزی ادارہ کے عنوان سے فعالیت کرتا ہے اور مغربی اسکاٹ لینڈ میں سب سے بڑا دینی مرکز ہے۔ اس مرکز کی فعالیتیں اور خدمات صرف مسلمانوں کے عمر رسیدہ افراد، بوڑھوں، جوانوں، اور بچوں تک ہی محدود نہیں ہیں، بلکہ یہ مرکز اسلام کے بارے میں غیر مسلموں میں پیدا کی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے سلسلہ میں بھی خدمات انجام دیتا ہے۔

مرکزی مسجد گلاسکو کے بارے میں مزید جانیئے۔

One Comment on “جامع مسجد گلاسکو: اسلامی اور مغربی معماری کا ایک حسین امتزاج”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *