سینٹرل مسجد لندن انگلستان

سینٹرل مسجد لندن
Spread the love

تحریر: عبدالصمد صمدانی
عالم اسلام کی عظیم مساجد: سلسلہ نمبر 5

برطانیہ کےدارالحکومت لندن میں ایک بڑی تاریخ جامع مسجد “سینٹرل مسجد لندن” واقع ہے اور یہ مسجد محلہ “ وستمینسٹر” میں واقع ہے۔اور یہ مرکز اسلامی لندن سے متصل ہے۔

24 اکتوبر 1940ء میں برطانیہ کی اس وقت کی حکومت نے مسلمانوں کے لئے اس مسجد کی تعمیر کا ابتدائی بجٹ معین کرنے کے ضمن میں ایک زمین کا رقبہ بھی عطا کیا۔

لندن کی مرکزی مسجد، سرکاری طور پر 1944ء میں جارچ ششم کے ہاتھوں افتتاح ھوئی اور لندن کے مسلمانوں کو عطیہ کے طور پر دیدی گئی، لیکن جنگ اور دوسری وجوہات کی بناء پر اس کا باضابطہ افتتاح 34سال تک ملتوی کیجانے کے بعد 1978ء میں ھوا۔
مسجد ھٰذا کا نقشہ “ سرفرڈریک کییرڈ” نے بنایا ہے۔ اس مسجد کا دوسری مساجد کے مانند ایک خوبصورت گنبد ہے۔ اس گنبد کا بیرونی منظر طلائی رنگ کا ہے اور اس کی اندرونی چھت کو اسلامی آرٹ سے مزیّن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جامع مسجد جامعہ دارالعلوم کراچی، پاکستان کی سب سے بڑی جامعہ

مسجد کی اصلی عمارت میں نمازیوں کے لئے دوبڑے ہال ہیں۔ اس کا ایک حصہ تین طبقوں پر مشتمل ہے، جس میں کانفرنس ہال، کتابخانہ، ریڈنگ روم، دفتر اور مینار ہیں۔۔ مسجد کا اصلی ہال، لندن کے مسلمانوں کے لئے نماز پڑھنے اور ان کی دیگر روحانی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس میں بیک وقت 6000سے زائد افراد نماز پڑھ سکتے ہیں ۔۔۔ اصلی ہال کے مشرقی ایوان پر خواتین کا نماز خانہ ہے۔

اس مسجد کے اصلی ہال میں ایک بڑا جار نصب کیا گیا ہے اور پورے ہال میں جانماز نما قالین بچھایاگیا ہے ۔ اس مسجد سے ملحق ایک چھوٹی کتاب فروشی کی دوکان اور حلال گوشت والا قہوہ خانہ بھی ہے۔

سینٹرل مسجد لندن کے بارے میں مزید جانیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *