مسجد پوترا زین العابدین، پوترا جایا، ملایشیاء

مسجد پوترا
Spread the love

تحریر: عبدالصمد صمدانی
عالم اسلام کی عظیم مساجد: سلسلہ نمبر 3

ملایشیا کے دارالحکومت پوترا جایا میں جھیل کے کنارے ایک خوبصورت مسجد واقع ہے جس کا نام مسجد پوترا ‘’توانکو میزان” زین العابدین ہے ، یہ مسجد مقامی لوگوں اور وہاں آنے والے سیاحوں کے درمیان فولادی مسجد کے نام سے مشہور ہے۔

مسجد پوترا کی تین بنیادیں

اس مسجد کا شمار ملایشیا کی بڑی مسجدوں میں ہوتا ہے، جو ماہ رمضان ۱۴۳۰ ھ کو پوترا جایا شہر میں تعمیر ہوئی ہے۔  اس مسجد کی تعمیر میں تین مفہوم ، صاف ھوا ، سادگی ، اور شفافیت کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ اس کی معماری میں ماڈرنیزم اور روایت کا لحاظ رکھا گیا ہے۔ مسجد میں کسی قسم کا کوئی مینار نہیں ہے ، اوریہ مسجد پوتر جایا شھر کی دوسری بڑی مسجد ہے۔  مسجد کی تعمیر ایک ایسے طرز کی ہے کہ اس کے اندر حاضرین کو پانی میں ہونے کا احساس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد حسن ثانی کاسابلانکا مراکش

چونکہ یہ مسجد عدالتی محل کے سامنے تعمیر ہوئی ہے۔ ملایشیا کے سابقہ صدر مہاتیر محمد نے اس شھر کے آفیسروں اور ملازموں کو یہ نصیحت کی کہ : آپ کو قوم کے لئے انجام دی جانے والے کاموں میں خدا کی خوشنودی کو مد نظر رکھنا چاھیئے اور جان لینا چاہیئے کہ لوگوں کا کام نمٹانا بھی مسجد میں عبادت کرنے کے برابر ہے ، اس راہ میں کسی بھی قسم کی سستی نہیں کرنی چاھیئے ،   ورنہ تمہارا واسطہ میرے ساتھ اور عدالت کے ساتھ پڑے گا۔”

مسجد پوترا کی تعمیر

فولادی مسجدی ایک خوبصورت جھیل کے کنارے بنائی گئی ہے ۔ جس کے تینوں طرف پانی ہی پانی ہے۔  اس مسجد کی تعمیر میں پانچ سال لگے ہیں ، 2004   ٕ میں کام کا آغاز ہوا اور ایک حصہ کی تجدید تعمیر کی گئی جس کا کام 2009 ٕ میں مکمل ہوا۔

اس مسجد کی تعمیر میں چھ ھزار ٹن فولاد کا استعمال کیا گیا ہے، جو اس مسجد کی تعمیر کے مصالح کا 70 فیصد حصہ ہے۔  اس مسجد میں استعمال شدہ فولاد بالکل رولنگ کی شکل میں لایا گیا ہے جو جرمن اور چین سے خصوصی طور پر لایا گیا ہے۔  اس طرح کے فولادی ڈھانچے کو اس سے پہلے سپین کے شہر میڈرڈ ،کے سٹیڈیم میں استعمال کیا گیا ہے۔مسجد کی تعمیر میں باقی 30فیصد سیمنٹ استعمال ہوا ہے۔

ایتھوپیا )حبشہ) کی مشہور مسجد مخصوص ساخت کی وجہ سے جاذب نظر ہے۔

مسجد کے محراب کے دو حصوں میں 13 میٹر لمبے شیشوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اور ان شیشوں پر سورہ بقرہ اور آل عمران کی آیات مبارکہ کو خط النسخ میں خوبصورت انداز میں لکھا گیا ہے۔  ان شیشوں کو ایسے لگایا گیا ہے کہ ان کے اندر سے کم سے کم روشنی گزرتی ہے ۔اس طرح دیکھنے والے کو یہ احساس ہوتا ہے کہ ان پر لکھی ہوئی آیات قرآنی ،   ہوا میں لٹکائیں گئیں ہیں۔

اس فولادی مسجد کی خصوصیات میں سے اس کے ھوا کا سسٹم ہے کہ جو بالکل قدرتی ہے اور اس میں کسی قسم کا ائیر کنڈیشنر استعمال نہیں ہوا ہے۔  اصلی ایوان بالکل کھلا ہوا ہے جو ایک پانی کے حوض کی طرح بنایا گیا ہے۔ یہ منظر جزیرہ میں ہونے کا احساس دلاتا ہے اور قدرتی ھوا کو اندر کی طرف لے آتاہے۔

اس مسجد کے اصلی دروازے کو شیشوں اور سیمنٹ سے تعمیر کیا گیا ہے جو بہت خوبصورت یے اوریہ مسجد کا ایک دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔  ایوان کے باہر بھی مسجد کے ساتھ ساتھ 40 فٹ کے برآمدے بنائے گئے ہیں جو مسجد کے ہال سے باہر نماز ادا کرنے والوں کو بارش سے بچاتےہیں۔  اس مسجد کی تعمیر پر 208ملین رینگٹ ( 67 ملین امریکی ڈالر ) خرچہ آیا ہے۔۔۔مسجد میں نمازیوں کیپیسٹی 20,000 کے لگ بھگ ہے۔

یہ مسجدپوتراجایا شہر کی ایک خوبصورت تفریح گاہ اور پوتراجایا کے مسلمانوں کےلئے ایک خوبصورت عبادت گاہ کے طور پر جانی جاتی ہے۔

مسجد پوترا کا مکمل نظارہ کریں۔

مسجد پوترا کے مناظر

مسجد پورترا ملائیشیاء کے بارے میں مزید جانیے۔

One Comment on “مسجد پوترا زین العابدین، پوترا جایا، ملایشیاء”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *