شاہ جہان مسجد ٹھٹھہ سندھ پاکستان

شاہ جہان مسجد
Spread the love

عالم  اسلام  کی  عظیم  مساجد:  سلسلہ  نمبر  9
تحریر: عبدالصمد صمدانی

شاہ جہان مسجد کی تاریخ

چارسو سالہ قدیم تاریخی شاہ جہان مسجد سندھ کے ساحلی شہر ‘ٹھٹھہ’ میں واقع ہے۔ اسے مغل بادشاہ شاہ جہاں نے 1647 ٕ میں تعمیر کرایا۔   مسجد کا فن تعمیر بہت خاص ہے، جس پر مغل طرز تعمیر کی چھاپ نمایاں ہے، اس مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے اندرون سندھ سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔

مغل بادشاہ شاہ جہاں کو دنیا بھر میں ان کی خوبصورت و منفرد عمارات کی وجہ سے جانا جاتا ہے جنھوں نے برصغیر کی خوبصورتی میں چارچاند لگادیئے۔ایسا ایک شاہکار ٹھٹھہ کی جامع مسجد ہے جسے ‘شاہ جہان مسجد’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جسے مغل بادشاہ نے ٹھٹھہ کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تعمیر کرایا، کیونکہ انھوں نے تخت پر بیٹھنے سے قبل جلاوطنی کے شکار شاہ جہاں کی کافی مدد کی تھی۔

اس مسجد کے 100 گنبد ہیں۔ گنبدوں کے لحاظ سے یہ دنیا کی سب سے بڑی مسجد کہا جاۓ تو مبالغہ نہیں ہو گا۔  سولہویں صدی میں تعمیر ہونے والی یہ مسجد ماضی اور حال کا خوبصورت امتزاج ہے، جس سے ہماری دھرتی کی ثقافت کی مہک محسوس کی جاسکتی ہے۔
سنگ مرمر کی ٹائلوں کا سائز اور سجاوٹ تیموری اسکول کی خاصیت ظاہر کرتی ہے جو کہ روایت مغل انداز سے مختلف ہے، نیلے رنگ کی ٹائلز سے گرم موسم میں بھی مسجد کا اندرونی ماحول ٹھنڈا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جامع مسجد سلیمانیہ استنبول ترکی

وسطی گنبد مینار کے بغیر کھڑا ہے جبکہ روایتی ٹاور مسلم فن تعمیر سے ملتا جلتا ہے جس میں مغل اور ترک فن تعمیر کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔  اس مسجد کی ایک منفرد خاصیت اس کے چاروں کونے ہیں جوکہ بالکل الگ ہیں۔  کہا جاتا ہے کہ اس کی خاص طرز تعمیر کی وجہ سے بغیر لاؤڈ سپیکر آواز پوری مسجد میں گونجتی ہے۔

شاہ جہان مسجد کو 1993 سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے مگر اس کے باوجود صوبائی سطح پر ملک ثقافت کی اس علامت کے تحفط کیلئے زیادہ کچھ نہیں کیا گیا۔
مسجد کا وضوخانہ داخلی دروازے سے منسلک ہے جبکہ لوگ یہاں اکثر اپنے نماز پڑھنے والے پیاروں کا انتظار بھی کرتے نظر آتے ہیں۔  اس کی تعمیر میں سرخ اینٹیں اور پتھر استعمال کیا گیا ھے۔

عالم اسلام میں موجود عظیم مساجد کے بارے میں پڑھیں۔

One Comment on “شاہ جہان مسجد ٹھٹھہ سندھ پاکستان”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *