مسجد طور سینا ایتھوپیا (حبشہ)

مسجد طور سینا
Spread the love

تحریر: عبد الصمدصمدانی

سلسلہ نمبر: 2

مسجد طور سینا ایتھوپیا میں پائی جانے والی ایک تاریخی مسجد ہے جس کی مخصوص ساخت کیوجہ سے آنے والوں کو اپنی طرف جازب کرتی ہے۔ مسجد طور سینا ایتھوپیا کی مشہورترین مسجدوں میں سے ایک ہے جو ایتھوپیا کے شہر (ولو) میں واقع ہے۔

مسجد طور سینا کی ساخت

مسجد لکڑی سے بنائی گئی ہے جو 250 میٹر زمین کو احاطہ کیا ہوا ہے۔ اس مسجد کے اندر 40 لکڑیوں کے ستون ہیں۔ اسی طرح مسجد کے اطراف سر سبز و شاداب ہونے کی وجہ سے اس کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ ہوا ہے۔

مسجد طور سینا جوکہ ایتھوپیا کے آثار قدیمہ کی لسٹ میں شامل ہے، اپنے مخصوص ساخت و ساز کی وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے۔

ایتھوپیاکے مسلمان قرآن کی تعلیمات حاصل کرنے میں پوری دنیا میں مشہور ہیں ان کی ہر ہر مسجد کے ساتھ ایک مدرسہِ تعلیم قرآن ضرور موجود ہوتا ہے۔ مسجد طور سینا بھی ایک عبادتگاہ ہونے کے ساتھ تعلیم قرآن کی بہترین درسگاہ بھی ہے۔اس مسجد میں 430 طلباء قرآن کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد حسن ثانی کاسابلانکا مراکش

یہ مسجد سن 1943ء میں تعمیر کی گئی۔ اس مسجد کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ یہ بہت ہی سادہ ہے اور کسی بھی قسم کی تزئین و آراٸش سے خالی ہے۔ آس پاس کے مسلمانوں کو اس مسجد سے خاص لگاو ہے۔

ایتھوپیا )حبشہ)

ایتھوپیا جوکہ پہلے حبشہ کے نام سے مشہور تھا مسلمانوں کا مرکز رہا ہے ہجرت کا حکم نازل ہونے کے بعد صحابہ ؓ سب سے پہلے ہجرت حبشہ ہی کی جانب کی تھی اور یہ سر زمین بہت سارے بزرگ صحابہ کرام ؓ کی پناہ گاہ رہی ہے اور یہاں کا خوش قسمت بادشاہ نجاشی تھا جس نے اسلام قبول کیا تھا آج بھی نجاشی کا مزار اس سرزمین کے مسلمانوں کی زیارت گاہ ہے۔  اس سرزمین سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی اکثریت امام شافعیؒ کی فقہی مذہب کے پیروکار ہے۔ یہاں کے مسلمان صحابہ واہلبیت ؓ سے بہت محبت کرنے والے اور صوم و صلاۃ کے پابند ہیں۔

مسجد کی تصاویر iqna.ir۔سے لی گئی ہیں

One Comment on “مسجد طور سینا ایتھوپیا (حبشہ)”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *