خلاصہ القرآن : 01 پہلا پارہ​

خلاصہ القرآن
Spread the love

خلاصہ القرآن مکمل پڑھیں

قرآن کے اس پارے میں پانچ باتیں ہیں:

  1. اقسام انسان
  2. اعجاز قرآن
  3. قصۂ تخلیقِ حضرت آدم علیہ السلام
  4. احوال بنی اسرائیل
  5. قصۂ حضرت ابراہیم علیہ السلام

1۔ اقسام انسان تین ہیں:

  1. مومنین
  2. منافقین
  3. کافرین

مومنین کی پانچ صفات مذکور ہیں:

  1. ایمان بالغیب
  2. اقامت صلوۃ
  3. انفاق
  4. ایمان بالکتب
  5. یقین بالآخرۃ

منافقین کی کئی خصلتیں مذکور ہیں:

  1. جھوٹ
  2. دھوکا
  3. عدم شعور
  4. قلبی بیماریاں
  5. سفاہت
  6. احکام الٰہی کا استہزائ
  7. فتنہ وفساد
  8. جہالت
  9. ضلالت
  10. تذبذب

اور

کفار کے بارے میں بتایا

 کہ ان کے دلوں اور کانوں پر مہر اور آنکھوں پر پردہ ہے۔

2 ۔ اعجاز قرآن:

جن سورتوں میں قرآن کی عظمت بیان ہوئی ان کے شروع میں حروف مقطعات ہیں یہ بتانے کے لیے کہ انھی حروف سے تمھارا کلام بھی بنتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا بھی، مگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کے کلام جیسا کلام بنانے سے عاجز ہو۔

 3 ۔ قصۂ حضرت آدم علیہ السلام :

اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السلام کو خلیفہ بنانا، فرشتوں کا انسان کو فسادی کہنا، اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السالم کو علم دینا، فرشتوں کا اقرارِ عدم علم کرنا، فرشتوں سے آدم علیہ السلام کو سجدہ کروانا، شیطان کا انکار کرنا پھر مردود ہوجانا، جنت میں آدم وحواء علیہما السلام کو شیطان کا بہکانا اور پھر انسان کو خلافتِ ارض عطا ہونا۔

4 ۔ احوال بنی اسرئیل:

ان کا کفران نعمت اور اللہ تعالیٰ کا ان پر لعنت نازل کرنا۔

5 ۔ قصہّ حضرت ابراہیم علیہ السلام:

حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر کرنا اور پھر اللہ تعالیٰ سے اسے قبول کروانا اور پھر توبہ و استغفار کرنا۔

مجھے اپنی بابرکت دعاٶں میں یاد رکھۓ۔

خلاصہ القرآن مکمل پڑھیں

اسلام کے بارے میں پڑھیں

خلاصہ القرآن:  حضرت مولانا محمد اسلم شیخوپوری شہید رحمۃاللہ علیہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *