خلاصہ القرآن : 20 بیسواں پارہ

خلاصہ القرآن
Spread the love

الحمد اللہ آج خلاصہ القرآن کا بیسواں پارہ مکمل ہوا۔

خلاصہ القرآن مکمل پڑھیں

اس پارے میں تین حصے ہیں:

1.     سورۂ نمل (بقیہ حصہ)

2.     سورۂ قصص (مکمل)

3.     سورۂ عنکبوت (ابتدائی حصہ)

 سورۂ نمل کے بقیہ حصے میں دو باتیں یہ ہیں:

توحید کے پانچ دلائل

(1)   آسمان ، زمین ، بارش اور کھیتیوں کا خالق وہی ہے۔

(2)   زمین ، نہریں ، پہاڑ اور سمندروں کا نظام وہی چلاتا ہے۔

(3)   مجبور ، بے بس اور بیمار کی پکار اس کے علاوہ کوئی نہیں
سنتا۔

(4)   بحری اور بری تاریکیوں میں راستہ وہی دکھاتا ہے ، اسی نے
ہواؤں کا نظام چلایا۔

(5)   پہلی بار بھی اسی نے پیدا کیا ، دوبارہ بھی وہی پیدا کرے گا
، رازق بھی وہی ہے۔

قیامت

(صور پھونکا
جانا ، پہاڑوں کا کا بادلوں کی طرح ہواؤں میں اڑنا ، روز قیامت سب کا جمع ہونا ، نیک
لوگوں کو ان کی اچھائیوں کا انعام اور برے لوگوں کو ان کے کیے کی سزا کا ملنا)

سورۂ قصص میں دو باتیں یہ ہیں:

(1)   حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کا تفصیلی قصہ

(2)   حضرت موسیٰ علیہ السلام اور قارون کا قصہ

 سورۂ عنکبوت کے ابتدائی حصے میں تین باتیں یہ ہیں:​

(1)   توحید (مشرکین کے بت مکڑی کے جالے کی طرح کمزور ہیں۔)

(2)   رسالت (آزمائش من جانب اللہ ضرور آتی ہے ، اس ضمن میں چند
انبیائے کرام کے قصے مذکور ہیں۔)

(3)   قیامت کا تذکرہ

خلاصہ القرآن مکمل پڑھیں

اسلام کے بارے میں پڑھیں

خلاصہ
القرآن
:  حضرت مولانا محمد اسلم شیخوپوری شہید رحمۃاللہ
علیہ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *