خلاصہ القرآن: 22 بائیسواں پارہ​

خلاصہ القرآن
Spread the love

الحمد اللہ آج خلاصہ القرآن کا بائیسواں پارہ​ مکمل ہوا۔

خلاصہ القرآن مکمل پڑھیں

اس پارے میں چار حصے ہیں:

(1)   سورۂ احزاب (بقیہ حصہ)

(2)   سورۂ سبا (مکمل)

(3)   سورۂ فاطر (مکمل)

(4)   سورۂ یٰس (ابتدائی حصہ)

 سورۂ احزاب کے بقیہ حصے میں چار باتیں یہ ہیں:

ازواج مطہرات کے لیے سات احکام:

(1)     نزاکت کے ساتھ بات نہ کریں۔

(2)      بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔

(3)      زمانۂ جاہلیت کی خواتین کی طرح اپنی زینت اور ستر کا اظہار کرتے ہوئے باہر نہ نکلیں۔

(4)      نماز کی پابندی کریں۔

(5)      زکوٰۃ دیا کریں۔

(6)      ﷲ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں۔

(7)      قرآنی آیات کی تلاوت اور احادیث کا مذاکرہ کیا کریں۔

مسلمانوں کی دس صفات:

اسلام، ایمان، دائمی اطاعت، صدق، صبر، خشوع، صدقہ، روزے، شرمگاہ کی حفاظت اور ﷲ کے ذکر کی کثرت.

نکاحِ رسول:

جب حضرت زید بن حارثہ اور آپ کی پھوپھی زاد بہن حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے درمیان نباہ نہ ہوسکا اور ان کے درمیان جدائی واقع ہوگئی تو ﷲ کے حکم سے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب سے نکاح کرلیا۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام کا حکم

سورۂ سبا میں دو باتیں یہ ہیں:

(1)   حضرت داؤد اور حضرت سلیمان علیہما السلام کا قصہ

(2)   اہل سبا کے غرور و تکبر کا واقعہ

 سورۂ فاطر میں دو باتیں یہ ہیں:​

توحید کے دلائل

مسلمانوں کے تین گروہ (وہ مسلمان جن کے گناہ زیادہ ہوں  جن کی نیکیاں اور گناہ برابر ہوں. جن کی نیکیاں زیادہ ہوں)

سورۂ یٰس کے ابتدائی حصے میں اہم بات یہ ہے:

رسالت:

اس میں ﷲ نے قرآنِ حکیم کی قسم کھا کر کہا ہے کہ بے شک محمد رسولوں میں سے ہیں اور ان کا راستہ ہی سیدھا راستہ ہے۔ ارشاد ہے کہ جو لوگ کافر ہیں ان کو ڈرایا جائے یا نہ ڈرایا جائے ان کے لیے برابر ہے، وہ ایمان نہیں لانے والے۔ رسول کریم اس کو ڈراتے ہیں جو قرآنِ مجید کی پیروی کرتا اور ﷲ کے ڈر کو اختیار کرنے والا ہے۔

خلاصہ القرآن مکمل پڑھیں

اسلام کے بارے میں پڑھیں

خلاصہ القرآن:  حضرت مولانا محمد اسلم شیخوپوری شہید رحمۃاللہ علیہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *