Tuesday, August 9, 2022
ہومEducationانسانی دل کا پہلا تفصیلی نقشہ تیار

انسانی دل کا پہلا تفصیلی نقشہ تیار

ماہرینِ صحت نے انسانی دل کا پہلا تفصیلی نقشہ بنا لیا ہے، جس کے ذریعے امراضِ قلب کے علاج میں مدد مل سکے گی۔

سائنسی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، ہارورڈ، بائر کمپنی اور دیگر اسپتالوں کے ماہرین نے ’انسانی دل‘ کا تفصیلی نقشہ تیار کر لیا ہے۔

انسانی دل کے نقشے کے فائدے

انسانی کے دل کے اس  تفصیلی نقشے کی مدد سے دل کا خلیاتی اور سالماتی (مالیکیولر) لحاظ سے تفصیلی جائزہ لیا جا سکے گا، یہاں تک کہ نقشے کی مدد سے دل میں موجود خلیات کو زوم کر کے بھی دیکھا جا سکے گا۔

اس نقشے سے ہارٹ فیل ہونے کے عمل کا مکمل تفصیل سے مطالعہ کیا جا سکتا ہے، یوں دل کی چھوٹی سے چھوٹی اہم خلیاتی تفصیلات کو جان کر دل کی بیماریوں کا علاج کرنے میں مدد مل سکے گی۔

3D illustration of Heart – Part of Human Organic.

اس حوالے سے محقق ناتھن ٹکر کا کہنا ہے کہ ’دل محض کوئی گوشت کا ٹکڑا نہیں بلکہ کئی اقسام کے خلیات کا ایک پیچیدہ مجموعہ ہے‘.

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ’انسان کے دل میں موجود تمام خلیات ایک ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تب ہی دل بہترین انداز سے جسم میں خون کی روانی کو ممکن بنانے میں کامیاب ہوتا ہے‘۔

HEALTH/ FITNESS

Picture of the Heart 3D

Picture of the Heart

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular

Recent Comments

محمد احسان یونس on چھوٹے گھر بڑے لوگ