ویڈیوز سےانگلش بولنا سیکھیں

انگلش بولنا سیکھیں
Spread the love

کوئی زبان بولنا کیسے سکھتا ہے؟

اسلام علیکم دوستو!
آپ نے اپنی مادری زبان کیسے سیکھی؟
کیا آپ سکول گئے؟
کیا آپ کسی لینگویج سنٹر گئے؟
کیا آپ نے کوئی کتاب پڑھی؟
ان تمام سوالات کے جوابات یقیناً نفی میں ہوں گے۔

تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے آخر کہاں سے آپ نے اپنی زبان اتنی عمدگی کے ساتھ سیکھی جس کو بولتے ہوئے آپ کو کوئی بھی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی؟؟
سادہ سا جواب ہے گھر میں سیکھی اور یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ آپ کو کسی نے مخصوص طریقے سے زبان سکھائی بھی نہیں۔۔۔۔

بس آپ نے گھر والوں کو سنا تو آپ نے بھی بولنا شروع کردیا اور آہستہ آہستہ آپ کو اپنی زبان پر مکمل عبور حاصل ہو گیا۔

یہ تمہید باندھنے کا مقصد اس حقیقت کو بیان کرنا ہے کہ زبان سیکھنے کے لئے سننا ضروری ہے اور جتنا زیادہ اور توجہ سے سنا جائے گا تو اتنی جلد زبان بولی جاسکتی ہے۔

انگلش بولنا سیکھیں

انگریزی زبان چونکہ ہمارے لئے غیر ملکی زبان کی حیثیت رکھتی ہے اور ہمارے ملک میں اس کے بولنے کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
بہت سے لوگ انگریزی سیکھنے کے لئے تگ ودو کرتے ہیں لیکن انگریزی میں ماسٹر کرکے بھی انگریزی لکھ تو لیتے ہیں مگر روانی کے ساتھ بول نہیں سکتے۔
دور جدید میں یہ مسئلہ اب پیچیدہ نہیں رہا اب آپ انگلش سیکھنے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ویڈیو کا استعمال

اسی سلسلے کی ایک کوشش میں بھی کررہا ہوں میرا انگلش بول چال کا پلان یہ ہے۔
میں ایک ویڈیو خود بھی دیکھوں گا اور اپنی ٹائم لائن پر بھی اپلوڈ کروں گا تاکہ میرے کورس فیلو بہت سارے لوگ بن سکیں۔اس ویڈیو کو اگلے دس دن تک روزانہ کم ازکم 5 بار دیکھنا ضروری ہے۔
آواز کو زیادہ بہتر سمجھنے کے لئے ہیڈفونز/handsfree استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔

ویڈیو کو توجہ سے دیکھیں،اس ویڈیو کے اندر جملے انتہائی مختصر اور واضح ہیں جب آپ کو کوئی sentance سمجھ آجائے تو پھر اس کو کئی بار دہرائیں اور مسلسل دہراتے جائیں تاکہ آپ کی زبان پر جملے روانی سے ادا ہونے لگیں۔

بولنے کی پریکٹس کریں

آخری بات جملے سنیں اور دلیری کے ساتھ بولیں۔۔۔سنیں اور بولیں۔۔۔سنیں اور بولیں۔۔۔
کوئی کاپی کتاب قلم استعمال نہ کریں۔۔۔۔سنیں اور بولیں۔۔۔۔ آپ کو اپنے اندر خود تبدیلی محسوس ہو گی۔۔۔

دس دن بعد دوسری ویڈیو اپلوڈ کروں گا انشاءاللہ۔۔۔
یہ کام دو ماہ تک مسلسل کریں گے تو آپ کو یقین ہو جائے گا کہ انگلش آپ بول سکتے ہیں۔۔۔۔

جب بولنے کا مرحلہ مکمل ہو جائے تو پھر آپ اپنی مرضی کے مطابق مزید ترقی کے لئے گرامر وغیرہ سیکھ سکتے ہیں۔

راجہ گل محمد

کسی بھی کام کے لیے مثبت سوچ کیوں ضروری ہے؟

انگلش بولنے کی مشق کے لیے ایپ حاصل کریں۔

One Comment on “ویڈیوز سےانگلش بولنا سیکھیں”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *