اولاد کی پرورش کی آٹھ نصیحتیں 8 Golden Tips for Raising Children

اولاد کی پرورش
Spread the love

اولاد کی پرورش کی آٹھ نصیحتیں

  1. ماں باپ کے آپس کے جھگڑے کا بچے پر برا اثر پڑتا ہے یا تو وہ دونوں سے باغی ہو جاتے ہیں یا ایک کو حق پر مان کر دوسرے سے متنفر ہوجاتے ہیں یا خود بھی ان عادتوں کو اپنے اندر پیدا کرلیتے ہیں، اس لئے ماں باپ کو آپس میں مثالی محبت کے ساتھ رہنا چاہیے۔
  2. بعض عورتیں بچوں سے زور زور سے بولتی یا زور سے ڈانٹتی ہیں، یہ طریقہ غلط ہے۔
  3. ماں باپ خود ایک دوسرے کو گالی نہ دیں ورنہ بچے سیکھیں گے۔
  4. بعض بڑے ایسے ہیں کہ وہ بچوں سے فحش (گندہ) مذاق کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ عادت خراب ہے اس سے بچہ بے شرم ہو جاتا ہے۔
  5. بعض لوگ بچوں سے ان کے بڑوں کی نقلیں کراتے ہیں کہ والد کیسے کھانا کھاتے ہیں ، کیسے بیڑی پیتے ہیں کیسے چلتے ہیں ، یہ بات بھی غلط ہے، اس سے بچہ مسخرہ بن جاتا ہے، بعض بڑے ہی بچوں کو بگاڑتے ہیں وہ خود اصولِ پرورش سے واقف نہیں ہوتے۔
  6. اسی طرح ماں باپ، بچے کے چچا ، تایا، نانا، ماموں وغیرہ رشتے داروں کو گھر میں برا بھلا یا تحقیر آمیز انداز میں کچھ نہ کہیں، اس لئے کہ ماں باپ تو آپس کی رنجش کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں مگر بچے جب سنتے ہیں کہ ہمارے ماں باپ تنہائی میں ان کو ایسا کہتے ہیں تو پوچھیں گے کہ یہ لوگ اچھے نہیں ہوں گے ، اس طرح ان کے دل سے ان رشتے داروں کی عظمت نکل جاتی ہے۔
  7. بچہ اگر کسی کی کوئی چیز اٹھا لائے تو اس پر کافی تنبیہ کرو، ورنہ چوری کی عادت پڑ جائے گی اور زیادہ تر امیروں کے بچے چور ہوتے ہیں۔
  8. اگر بچہ محلے کے بچوں سے لڑے تو پہلے اپنے ہی بچے کو  تنبیہ کرنا چاہئے۔

8 Tips for Raising Children

  1. Parental quarrels have a bad effect on the child, either they rebel against both of them or they hate the other by believing one is right or they create these habits in themselves, therefore Parents should live with perfect love for each other.
  2. Some women speak loudly or scold children loudly, this method is wrong.
  3. Parents should not abuse each other; otherwise children will learn.
  4. There are some adults who make obscene (dirty) jokes with children. ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ This habit is bad; it makes the child shameless.
  5. Some people make children imitate their adults about how the father eats, how he drinks, how he walks, this is also wrong, it makes the child laugh, some adults spoil the children. They themselves are not familiar with the principle of upbringing.
  6. Similarly, parents, children’s uncles, aunts, grandparents, uncles, etc., do not say anything bad or insulting to relatives at home, because the parents do it out of resentment, but the children When they hear that our parents say this to them in private, they will ask that these people will not be good, thus the greatness of these relatives disappears from their hearts.
  7. If a child picks up something from someone, warn him enough, otherwise he will get into the habit of stealing and most of the children of the rich are thieves.
  8. If a child fights with the children in the neighborhood, he should first warn his own child.

💞پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائ کے لئے شیئر ضرور کریں💞

ہمارا ٹیلی گرام چینل جوائن کریں
http://t.me/liveinfotime

صحت، تعلیم، اسلامی اور اخلاقی کہانیاں اور فیملی کے بارے میں اچھی اور مثبت باتیں پڑھنے کے لیے ہماری ویب سائٹ ضرور وزٹ کرتے رہں۔

شکریہ
https://liveinfotime.com/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *