بچوں کو نظم و ضبط کیسے سکھائیں

بچوں کو نظم و ضبط کیسے سکھائیں۔۔۔۔۔۔۔؟
Spread the love

عدنان احمد

بچوں کو نظم و ضبط کیسے سکھانے کیلیے کچھ اصول درج زیل ہیں۔۔۔

1۔ خود رول ماڈل بنیں

اگر ہم اپنے بچوں کو کچھ بھی سکھائیں تو سب سے پہلے ہمیں خود اس کے لیے رول ماڈل بننا ہو گا۔ تب ہی بچہ ہماری بات کا اثر لے گا۔ اگر ہم خود بچے کے لیے رول ماڈل نہیں ہیں۔ تو بچہ کبھی بھی ہماری بات نہیں مانے گا۔

مثلاً:- ہم بچے کو کہتے ہیں کہ بیٹا ہمیشہ سچ بولو، اور ہمارا کوئی مہمان دروازے پہ آتا ہے۔ اور بیٹا دروازے پہ جاتا ہے اور واپس آ کر کہتا ہے بابا آپ کے مہمان آۓ ہوۓ ہیں۔۔۔ تو ہم کہتے ہیں کہ بیٹا اسے کہو کہ بابا گھر پر نہیں ہیں۔ اگر ہم خود بچے کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں تو بچہ کیسے ہماری بات کا اثر لے گا۔ اس لیے سب سے پہلے ہمیں اپنے بچوں کے لیے رول ماڈل بننا ہو گا۔

2۔ بچے کو سنیں

اکثر اوقات بچہ ہم سے کوئی بات کرنا چاہتا ہے اور ہم کہتے ہیں کہ خاموش بیٹھو۔ آپ کو نظر نہیں آ رہا، میں کام کر رہا ہوں۔ تو ہم بچوں کو سنتے نہیں ہیں کہ وہ کیا کہنا چاہتا ہے۔

3۔ اچھے کام پر حوصلہ افزائی کریں

بچہ جب بھی کوئی اچھا کام کرے تو ہمیں بچے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیۓ۔ کیونکہ حوصلہ افزائی کرنے سے بچہ خوش ہوتا ہے اور اس میں مزید کام کرنے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔

بچے کی حوصلہ افزائی کرنے کے مواقع:-

  1. جب بچہ پڑھ رہا ہو۔
  2. جب بچہ امتحان میں پاس ہو جاۓ۔
  3. جب بچہ اپنا ہوم ورک مکمل کر لے۔
  4. جب بچہ نماز ادا کرے۔
  5. جب بچہ قرآن پاک کی تلاوت کرے۔
  6. جب بچہ کسی کام میں آپ کی مدد کرے۔
  7. جب بچہ کسی مہمان کو سلام کرے۔
  8. جب بچہ آپ کے لیے پانی لاۓ۔

4۔ بچوں کے سامنے منفی جملے کا استعمال نہ کریں

اکثر اوقات ہم بچوں کے سامنے بہت منفی جملوں کا استعمال کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ اگر آپ پڑھو گے نہیں تو فیل ہو جاؤ گے، آپ نماز کیوں نہیں پڑھتے، آپ اپنے دوستوں کے ساتھ لڑتے کیوں ہیں۔۔۔کیونکہ انسان کا لاشعور منفی جملوں کو جلدی قبول کرتا ہے۔

ہم ان منفی جملوں کی جگہ مثبت جملوں کا استعمال  بھی کر سکتے ہیں۔۔۔

مثلآ:- بیٹا آپ پڑھو، محنت کرو آپ کامیاب ہو جاؤ گے۔

5۔ بچوں پر اعتماد کریں

آپ اپنے بچوں پر اعتماد کریں، کہ اللہ تعالی نے جو صلاحیتیں آپ کے بچے کو دی ہیں۔ وہ کسی دوسرے بچے کو نہیں دیۓ۔ اللہ تعالی نے دنیا میں موجود ہر انسان کو مختلف صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اپنے بچوں کو پر اعتماد بنانے کے لیے انہیں چھوٹے چھوٹے کام کرنے کے لیے دیں۔

6۔  بچوں سے ایک دن کا ٹائم ٹیبل بنوائیں

بچوں سے کہیں کہ آپ اپنے ایک دن کا ٹائم ٹیبل بنائیں۔ کہ ہوم ورک کس وقت ہے۔ کھانا کس وقت کھانا ہے۔ کھیلنا کس وقت ہے، نماز کس وقت ادا کرنی ہے۔

7۔ بچوں کو دوسروں کی عزت کرنا سکھائیے

اپنے بچوں کو سکھائیں کہ بڑے کی عزت کس طرح کی جاتی ہے، بڑے سے ملنا کیسے ہے۔ مہمان کو کس طرح خوش آمدید کرنا ہے۔ مہمان کی خاطر تواضع کس طرح کرنی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *