Spread the love
- رمضان میں ہر ٹارگٹ میں بچوں کو ساتھ رکھیے۔قرآن پاک کی تلاوت،دعاٸیں و ازکار یا،احادیث کا کچھ نہ کچھ حصہ ضرور ذہن نشین کراٸیں۔
- نوافل کی عادت بچوں کو سکھاٸیں۔
- جو بچے قرآت سیکھنے کی ترغیب رکھتے ہیں،اس کا بہترین طریقہ موباٸل فون پہ کسی بھی قاری کی تلاوت سنواٸیں جس سے بچوں کی تجوید و قرآت دونوں بہتر ہونگی۔
- اپنے بچوں کے ساتھ صدقات کثرت سے کریں اور ان کو صدقہ عطا کرنے پر حوصلہ افزاٸی کریں۔
- گھر کے ایک حصے کو بچوں کے ساتھ عبادات وصلاة التروایح ادا کرنے کے لیے مختص کرلیں۔
- گھر کے تمام کام سب افراد مل جل کر کریں بلکہ کاموں کو آپس میں بانٹ لیں۔
- دن کاکوٸی ایک حصہ مخصوص کرلیں،چاہے صرف دس پندرہ منٹ ،تاکہ سب ایک دوسرے کو نٸی بات سکھایٸں یا پوچھ سکیں۔
- کسی بھی قسم کے مشکل کام یا فیصلہ کے لیے صلاة استخارہ کا طریقہ بتاٸیں اور ہمیشہ اس کو اپنانے کی عادت ڈالیں۔
- بچوں کے لیے (story time) کہانی کا وقت رکھ لیں،جس میں انبیإ اکرام،صحابہ و صحابیات کی زندگی کے چھوٹے چھوٹے سچے واقعات ان کو بتایٸں۔
- جو بچے بہت چھوٹے ہیں،انکو muslim responces سکھایٸں ۔مثلا الحمدللہ،سبحان اللہ،ماشإ اللہ وغیرہ۔
- چھوٹے بچوں کو اسمإ الحسنی یاد کرایٸں اور خوشخط انداز میں رنگوں کے ساتھ لکھنےکی حوصلہ افزاٸی کریں۔
- اپنے ساتھ ساتھ بچوں کو روزے کی عادت ڈالیں،انکو روزے کے بے پناہ اجر کا بتا کر اسکی ترغیب کریں ۔
- دعا کے ذریعے بچوں کا اللہ تعالی سے تعلق کو مضبوط کرنا سکھایٸں۔دعا کرنےکی اہمیت و قدرومنزلت شروع سے بچوں کو ذہن نشین کرایٸں۔
Ramadan | Fasting & Traditions | Britannica