پانی سے خوف…! بچے نہاتے وقت جھرجھری کیوں لیتے ہیں..؟

سے خوف
Spread the love

تحریر: جاوید اختر آرائیں

پانی سے خوف کی وجہ

خاص طور پر چھوٹے بچے
نہانا شروع کرتے ہوئے جھرجھری لیتے ہیں
اس کی ایک وجہ سائنٹفک ہے کہ جسم خود کو اضافی حرارت پہنچا کر نہانے کے لئے تیار کرتا ہے
لیکن
ہمارا اصل موضوع یہ نہیں
بات اس سے بہت آگے کی ہے۔

جب چھوٹے بچوں کو نہلانے کے لئے ایک دم سر پر پانی ڈالا جاتا ہے اس لمحے بچے کو ایک قسم کا کرنٹ لگتا ہے
اور اسی لمحے ذہن میں پانی سے خوف بیٹھ جاتا ہے
جو ساری زندگی ساتھ رہتا ہے
نہانے سے خوف
سوئمنگ سے خوف
کشتی میں سفر سے خوف
سمندر پر جانے کا خوف
یہ سب خوف اس ایک غلطی کی وجہ سے ہوتے ہیں جو انجانے میں ماں سے ہوجاتی ہے۔

پانی سے خوف کا علاج

ہمارے استاد
ڈاکٹر مفتی ساجد جمیل صاحب فرماتے ہیں کہ
اگر ہر بار بچوں کو نہلانے سے پہلے وضو کرا دیا جائے تو ان شاء اللہ
وہ اس خوف سے محفوظ رہیں گے
سب سے پہلے ان کے ہاتھ دھلوائیں پھر سنت کے مطابق وضو کرائیں اور اس کے بعد غسل

ان شاء اللہ
زندگی بھر پانی سے نہانے سے خوف زدہ نہیں ہونگے۔
آئیں حکمت کی بات سیکھیں، سمجھیں،
عمل کریں اور سکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچپن کا خوف پچپن میں ڈراتا ہے..!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *