اچھا اور مخلص دوست اللہ کی 1000 رحمتوں سے بڑھ کر ہے

دوست
Spread the love

دوست کیا آپ اچھے اور مخلص دوست چاہتے ہیں…..؟ ؟

اچھے اور مخلص دوست اللہ کی عظیم رحمت ہوتے ہیں۔  
زندگی میں کم از کم ایک اچھا دوست ضرور بنانا چاہیے۔
اس کے لئے کچھ کوشش، کچھ ہنر کچھ قربانی دینی پڑتی ہے۔
دوست بنانے کی ابتداء گھر سے کی جانی چاہئے۔.

ڈیل کارنیگی اس سلسلے میں چند اصول سکھاتے ہیں، جو ١٠٠ فیصد کامیاب ہیں۔
جب چاہیں آزما لیں یہ کام کرتے ہیں۔

لوگوں میں حقیقی دلچسپی لیں مصنوعی، جعلی اظہار محبت الٹا نقصان کرتی ہے۔
اپنے پہلے ری ایکشن پر نظر رکھیں۔
چہرے پر حقیقی مسکراہٹ رکھیں۔

سچی مسکراہٹ کے تین اسٹیپ ہیں:

  1. پہلے دل میں مسکرانا
  2. پھر آنکھوں سے
  3. آخر میں ہونٹوں پر تبسم
  • . حقیقی مسکراہٹ چھوٹے بچوں سے سیکھ لیں
  • اگر مسکرانا مشکل لگتا ہے تو تنہائی میں آئینے کے سامنے پریکٹس کیجیئے چند روز میں آپ مسکرانا سیکھ لیں گے۔
  • لوگ آپ کے لباس سے پہلے اپ کے چہرے کے تاثرات کو دیکھتے ہیں۔
  • بحث نہ کریں۔
  • اختلاف ہو تو خوبصورتی سے اظہار کریں۔
  • غلطی ہو تو فوراً مان لیں۔
  • اچھے سامع بن جائیں سامنے والے کی بات پوری توجہ، دلچسپی اور سکون سے سے سنیں۔
  • دوسروں کے پسندیدہ موضوع پر بات کریں۔
  • سامنے والے کو اہمیت دیں اور ایسا اخلاص کے ساتھ کیجیئے۔
  • اپنی دوستی کو اپنا سرمایہ سمجھیں۔
  • دوستوں کی سچی حوصلہ افزائی کریں۔
  • خوشامد سے دور رہیں۔
  • نقطہ چینی سے بچیں۔
  • بوقت ضرورت مدد کریں حوصلہ بلند کریں۔
  • . ہر ایک کو اہم سمجھیں
  • ایک چینی کہاوت ہے جس کے پاس مسکراتا ہوا چہرہ نہ ہو اسے دکان نہیں کھولنی چاہی۔ے
  • لوگ اپنے نام کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
  • لوگوں کو ان کے نام سے یاد رکھیں
  • سوال کرنا سیکھیں اور جواب پوری توجہ سے سنیں۔
  • آخری بات اتنا سب کچھ کرنا مشکل لگتا ہو تو کسی ایک نقطے سے آغاز کیجیئے۔
  • آپ دیکھیں گے دوسرے اور تیسرے پر عمل آسان ہوجائے گا۔

اللہ کریم آپ کو اچھے، مخلص، مہربان دوست عطا فرمائے۔
اور آپ کو اچھا دوست بنا دے۔

آمین یا رب العالمین

دعا گو اور دعا کا طالب ہوں

جاوید اختر آرائیں
١ ١ اپریل ٢٠٢٠
#جاوید_اختر_آرائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *