معاف کرنا، دراصل خود پر احسان کرنا ہے۔

معاف کرنا
Spread the love


معاف کرنا..!
اپنے دل میں چبھے کانٹے نکالنے جیسا ہے
معاف کرنا..!
کسی کا نہیں
خود اپنا علاج ہے۔

یاد ہے نا..؟
جب پاؤں میں چبھا کانٹا نکال دیا جائے
تو..؟
کتنا سکون ملتا ہے…!
بس

کس کو معاف کریں؟


جلدی کیجیئے
زندگی میں جس کسی نے
آپ کو دکھ دیا، زیادتی کی، نا انصافی کی
رنج پہنچایا، طنز کیا، تضحیک کی، طعنہ دیا،
بد زبانی، بدکلامی، بدگمانی، چغلی، غیبت کی
سب کو معاف کر دیں
دن میں کئی کئی بار معاف کر دیا کیجئے۔

گواہ کس کو بنائیں؟

اللہ
کو گواہ بنا کر معاف کر دیں
اور اپنے سینے میں چبھے
سب زہریلے کانٹے نکال کر پرسکون ہوجائیں

اور دیکھئیے..!
معاف کریں گے تو معافی ملے گی..!

اللہ کریم،
ہمارے سب گناہ معاف کردے
حقوق اللہ
کی ادائیگی میں جو کوتاہی ہوئی
سب معاف کر دیں
حقوق العباد
ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں
ہم سے دانستہ و نادانستہ
مخلوق کے ساتھ جو
غلطی، زیادتی، ظلم ہوا اس پر ہمیں معافی دلوا دیں

آمین ثم آمین یا رب العالمین

دعاگو اور دعاؤں کا طالب ہوں

جاوید اختر آرائیں
٢ رمضان المبارک 1441 ہجری
#جاوید_اختر_آرائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *