پاکستان میں غریب عوام کو نقد رقم بطور ر یلیف کون دے رہا ہے؟

پاکستان میں غریب عوام کو نقد رقم بطور ر یلیف کون دے رہا ہے؟
Spread the love

جس کا جتنا ظرف ہے !

2005 کے زلزلے کے متاثرین کے لیے آنے والے امدادی سامان میں مجھے بھی امریکہ کا عطیہ کردہ ایک خیمہ ملا. اس خیمے کے اوپر جلی حروف میں لکھا ہوا تھا۔

from the people of the United States of America

 شعور

یقین جانیے مجھے پہلی نظر میں حیرت ہوئ اور گوروں کے عقل پر ماتم کرنے کو جی چاہا کیونکہ ہماری آنکھیں اور ہمارے  کان  تو اپنے ملک کے حوالے سے”  حکومت پاکستان ” پڑھنے اور سننے کے عادی تھے.

 لیکن بعد میں ذرا ٹھنڈے دماغ سے سوچا تو بات کچھ معقول لگی کہ یار واقعی حکومت , صدر, وزیر اعظم , کیبنٹ,   سب عہدے, سب مراعات تو عوام کے دم سے ہیں اور ملکی خزانہ بھی تو عوام کی محنت اور ٹیکسوں سے تشکیل پاتا ہے۔

 پھر کہیں جا کر from the people کا فلسفہ سمجھ میں آیا اور ترقی یافتہ اور پسماندہ قوم کی ذہنیت اور شعور کا فرق بھی.

آج کل پاکستان میں ایک دفعہ پھر مستحقین کو ایک نہایت معمولی نقد رقم بطور ر یلیف دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

پاکستان کے غریب عوام کے خون پسینے پر پلنے اور عیش کرنے والے سیاستدان کچھ اس طرح اس امداد کا کریڈیٹ اپنے کھاتے میں ڈالنے اور غریبوں پر احسان جتانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیسے یہ پیسے ان کی جیب سے دیئے جا رہے ہوں۔

مختلف  سیاسی پارٹیوں کے ورکرز بھی  بغلیں بجاتے  ہںوۓ بضد ہیں کہ یہ ان کے لیڈر کا احسان عظیم ہے۔

اب ان بے چاروں کو کون سمجھاۓ کہ ریاست کو عوام وجود میں لاتے ہیں اور یہ عوام ہی کی فلاح کے لیے وجود میں آتی ہے۔ عوام کی ضروروتوں کا خیال رکھنا ریاست کا فرض ہوتا ہے نہ کہ حکمرانوں کا احسان۔

                                                                              بختیارانجم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *