چوہوں کی ریس

Staduium3
Spread the love

آپ نے کبھی چوہوں کو دیکھا‘ چوہوں کا پنجرہ کھول دیں یہ پوری طاقت کے ساتھ سرپٹ دوڑیں گے لیکن دوڑتے ہوئے انھیں یہ پتا نہیں ہوتا
’’ہم نے جانا کہاں ہے‘‘

چوہے ہمیشہ منزل کا تعین کیے بغیر دوڑتے ہیں

دوسرا
اگر کوئی چوہا خوراک کے لالچ میں کسی پنجرے میں گر جائے یا ٹکٹکی میں پھنس جائے تو دوسرے چوہے اس کا حشر دیکھنے کے باوجود باز نہیں آتے۔

وہ بھی اس کے باوجود ٹکٹکی میں پھنستے اور پنجرے میں گرتے چلے جاتے ہیں اور آخر میں سارے مارے جاتے ہیں۔

نفسیات دان چوہوں کی اس حرکت کو ریٹ ریس یا چوہا دوڑ کہتے ہیں۔

کیا ہماری حرکات چوہوں جیسی نہیں ہیں۔۔۔۔۔!!!!!

ہم بھی منزل کا تعین کیے بغیر سرپٹ بھاگتے چلے جاتے ہیں،

ہم بھی دوسروں کے گرنے اور پھنسنے سے سبق نہیں سیکھتے اور ہم بھی گڑھوں میں گرتے اور مرتے چلے جاتے ہیں۔

ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟

ماہرین حسد کو اس کی بڑی وجہ قرار دیتے ہیں‘ حسد انسان کا سب سے بڑا جذبہ ہے‘ ہم دوسروں کو جلانے اور چڑانے کے لیے پھانسی تک چڑھ جاتے ہیں.“`
https://chat.whatsapp.com/Fhw6MaDIyMmAp45cdKyvHZ
💞پوسٹ اچھی لگے تودوسروں کی بھلائ کے لئے شیئر ضرور کریں💞

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *