ایک غلط سوچ

Wrong Thought
Spread the love

السلام علیکم ورحمۃ اللّٰه تعالیٰ وبرکاته!

 آج کل ہمارے معاشرے میں بہت سارے عقائد نظریات اور خیالات ایسے ہیں جو شریعت اور سنت ﷺ کے مطابق  قابلِ اصلاح ہیں۔

 ان کے لیے لیے مستند علمائے کرام کی زیر نگرانی یہ ایک قدم ہے ایک کوشش ہے تاکہ امت صراط مستقیم پر واپس آئے اور جو چیزیں پرانی ذہنوں پر نقش ہیں  جو شریعت اور سنت ﷺ کے مطابق نہیں ہیں ان کی اصلاح ہو جائے۔

 اس مقصد میں صرف اللّٰه ﷻ کی رضا اور اصلاح امت کی تمنا ھے۔ اس میں کوئی دنیاوی منفعت نہیں ہے اور نہ کسی قسم کی کوئی اختلافی بات ہے۔ الله پاک نے اپنے حبیب علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے دین کو مکمل فرما دیا ہے۔ آخرت کی منزلیں بہت سخت ہیں اور ہم چونکہ ویسے بھی کمزور ہیں اور یہ فساد امت کا وقت ہے تو کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے کچھ نظریات اور عقائد ایسے ہوں جن کی وجہ سے کل ہمیں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے۔

      یہ تمام چیزیں جو پیش کی جائینگی۔ وہ مکمل دلیل کے ساتھ پیش کی جائینگی اور آسان فہم انداز میں ہوں گی۔ امید ہے کہ آپ حضرات ان کے اوپر ضرور غور فرمائیں گے۔ کیونکہ ہمارا کام اخلاص کے ساتھ ساتھ دعوت اور تبلیغ ہے جو ہر امتی کے اوپر ایک فرض ہے کہ لوگوں کو نیک بات کی تلقین کرنا اور برائی سے روکنا اور بڑی محبت سے اور بڑے درد کے ساتھ یہ تمام گزارشات آپ تک پہنچائی جائیں  گی۔ ان شاء الله تعالیٰ

عقائد  نظریات اور انسان کی سوچ بہت اہم  ہے جس کا قرآن اور سنت ﷺ کے مطابق ہونا انتہائی اہم  ہے۔ الله پاک  بے شک غفورورحیم  ہیں اور معاف کرنے پر قادر ہیں مگر عقائد میں اگر خدا نخواستہ کہ کچھ ایسی چیزیں آ گئی جو کتاب وسنت ﷺ کے مطابق نہیں ہیں تو بہت زیادہ مسئلہ ہو جائے گا اور ہمارے ہاں چونکہ ہندوستان سے علیحدہ ہونے کے  بعد بے شمار  ایسے عوامل موجود ہیں اور وہ ہماری سوچوں میں داخل ہیں جس کے بارے میں شاید کسی نے اتنا واضح بتایا بھی نہیں ان کی اصلاح بہت ضروری ہے۔

اس تمام تمہید کو بیان کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ آپ حضرات کو اس ساری کوشش کے بارے میں اچھی طرح سمجھ سمجھ آ جائے۔

✍ بندہ محمد عیسیٰ خان

+92 300 9470482

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *