ایکیو پریشر تھیراپی سےفورا بیہوشی سے نجات پائیں ..!

ایکیو پریشر تھیراپی
Spread the love

تحریر: جاوید اختر آرائیں

ایکیو پریشر
انرجی چینلز میں توانائی کی بحالی
کا ایک سادہ علاج
کئی ہزار سال سے آزمودہ ہے

ایچ سیون H7 پوائنٹ
جسے دل اور روح کا دروازہ بھی کہتے ہیں
ایکیو پریشر تھیراپی کا ایک اہم ترین پوائنٹ ہے

اس کی تفصیل سے پہلے
دو تجربات شئیر کرنا چاہتا ہوں
دو سال پہلے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب
میرے قریبی دوست کی بیٹی کا انتقال ہوگیا وہ دو پھول جیسے بچوں کو روتا چھوڑ گئی
نماز جنازہ پڑھنے کے بعد جب قبرستان کی طرف روانہ ہونے لگے
میرے دوست کا داماد شدت غم سے
یکدم بیہوش ہوگیا مجھے فوراً اپنے استاد سے سیکھا
یہ پوائنٹ یاد آگیا
جسے ایچ سیون کہتے ہیں۔

یہ ہمارے دونوں ہاتھ میں سب سے چھوٹی انگلی کی لائن میں ہتھیلی کی کریز پر واقع ہے۔

آپ زرا اسے ٹچ کر کے محسوس کیجئے
چھوٹی انگلی کی لائن میں نیچے چلیں جہاں ہتیھلی ختم ہوگی وہاں ایک ابھری ہوئی ھڈی کے بالکل نیچے ایک چھوٹا سا گڑھا محسوس ہو گا

جیسے ہی میں نے
غم سے بیہوش ہوتے ہوئے نوجوان کے دونوں ہاتھوں پر ان پوائنٹس کو اپنے انگوٹھوں سے دبایا
حیران کن طور اگلے ہی لمحے اس نے آنکھیں کھول دیں اور
ہوش میں آکر کر حوصلے کے ساتھ جنازے کے ساتھ چلنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں سے بات چیت کرنا کیون ضروری ہے؟

آج پھر اسی طرح کا واقع ہوا
قبرستان میں
خاندان کی بہت ہی نیک اور صابر بزرگ خاتون کی تدفین
ہورہی تھی حبس، گرمی، تیز دھوپ، پانی کی کمی
اور دکھ نے مل کر میرے ایک کزن کے ساتھ وہی کیا اور وہ
بیہوش ہوگئے۔
ایچ سیون پوائنٹ
پر دباؤ ڈالتے ہی وہ دس سیکنڈ میں ہوش میں آگئے
مزید پندرہ منٹ میں طبیعت مکمل بحال ہوگئی۔

فرسٹ ایڈ پوائنٹ یا ایکیو پریشر تھیراپی کے فوائد

ایکیو پریشر تھیراپی کے اس معجزاتی پوائنٹ کے مزید فائدے یہ ہیں:
گھبراہٹ
خوف
غصہ
پریشانی
پینک اٹیک
غم کی وجہ سے بیہوشی
متلی
سوشل اینگزائٹی
نامعلوم وجہ سے خوف ڈپریشن
نیند نہ آنے کی صورت میں

فرسٹ ایڈ پوائنٹ سے علاج

سب سے پہلے ابتدائی طبی امداد
فرسٹ ایڈ اسی ایچ سیون (H7)پوائنٹ پر درمیانہ دباؤ ڈالیں
اس دوران گہرے سانس لینا بہت مفید ہے
مریض کو ہوادار جگہ پر لٹا دیں
کسی بھی پھل کا جوس، پانی پلائیں
یا کوئی میٹھی کینڈی ٹافی
چینی کھانے کو دیں

ان شاء اللہ
پانچ سے دس منٹ اس پوائنٹ پر ہلکی مساج
یا دباؤ ڈالنے سے طبیعت ٹھیک ہوجائے گی
احتیاطاً قریبی ہسپتال سے
بلڈ پریشر اور شگر کے ساتھ ساتھ
دل کا ای سی جی چیک کرا لیں

اللہ کریم
ہر دکھ درد غم تکلیف پریشانی
سے اپنے حفظ و امان میں رکھے

آمین یا رب العالمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *