مٹی کے برتن اور اِن میں پانی پینے کے 5 فوائد

مٹی کے برتن اور اِن میں پانی پینے کے فوائد
Spread the love

اﷲ تعالیٰ نے انسانے کے لئے بے شمار نعمتیں پیدا کی ہے۔ جن میں سے ایک نعمت مٹی ہے ۔ ہم اس مٹی سے اپنے گھر، سانچے ، مٹی کے برتن اور دوسری ضروریات زندگی کی اشیا بناتے ہے۔ مٹی قدرت کا ایک عظیم تحفہ ہے انسان کے لئے مٹی کے برتن کا استعمال صرف راویتی طور پر ہی نہیں کیا جاتا بلکہ اس کے انسانی صحت کے لئے اَن گنت فوائد ہے ۔ لیکن ہم سے اکثر لوگ اس بات سے انجان ہے اور وہ شیشہ ، پلاسٹک اور سٹیل وغیرہ کے برتن استعمال کرنے کو ترجیع دیتے ہیں۔

   ٹھنڈا پانی

ہم میں سے بہت سے لوگوں کو یاد ہو گا کے پُرانے دور میں پانی کو مٹی کے گھڑے (Matkas) میں جمع کر کے رکھا جاتا تھا کیونکہ اُس وقت نہ تو بجلی تھی اور اور نہ ہی فریج وغیرہ جیسی کوئی چیز تھی۔ آج کے سائنس دان بھی یہی کہتے ہیں کہ مٹی کے گھڑے سے اچھی چیز کوئی نہیں جس میں پانی کو جمع رکھ سکیں۔

مٹی کے گھڑے نہ صرف پانی کو ٹھنڈا کرتے ہیں ، بلکہ اس میں مٹی کے عناصر بھی شامل ہوجاتے ہے۔ جو کہ انسانی صحت کے لئے بے حد فائدے مند ہے۔ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ مٹی کے گھڑے پانی کو آب و ہوا کے لحاظ سے ٹھنڈا کرتے ہے۔ یہ خاصیت صرف مٹی میں ہے اور کسی بھی چیز میں نہیں۔

 مسام دار

مٹی مسام دار ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے مٹی کے برتن بھی مسام دار ہوتے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب آپ پانی کو مٹی کے گھڑے میں رکھتے ہے تو تبخیر کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ اس عمل کی وجہ سے پانی ٹھنڈا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر آپ مٹی کے برتن کو Microscope سے دیکھیں تو آپ کو بہت ہی چھوٹے چھوٹے مسام نظر آئے گے ۔

ان مساموں کی وجہ سے پانی رِس رِس کر باہر آتا ہے۔ یہ خاصیت صرف مٹی کے برتنوں میں پائی جاتی نہ کہ آج کل استعمال ہونے والے سٹیل، پلاسٹک وغیرہ کے برتنوں میں۔ کچھ برتن ایک خاص قسم کی مٹی “MICACEOUS” سے بنائے جاتے ہے اس میں ابر ق کی خاصیت ہوتی ہے۔

 قلمی صفت یا کھاری

قلمی صفت یا کھارا پن ہونا یہ مٹی کے برتن کی خاصیتوں میں سے ایک خاصیت ہے۔ قلمی صفت یا کھارا پن ہونے کی وجہ سے مٹی کے برتن پانی کی تیزابیت کو ختم کرکے اس کا PH لیول متوازن رکھتے ہے۔ پانی کا PH لیول ٹھیک ہونے کی وجہ سے یہ معدہ کے درد میں کمی کا سبب بنتا ہے۔ مٹی کے برتن کی اس خاصیت کی وجہ سے یہ انسانی صحت کے لئے بہت مفید اور صحت بخش ہے۔

جب دودھ اور گوشت وغیرہ کو مٹی کے برتن میں پکایا جاتا ہے تو اس سے ان میں کیمیائی تبدیلی آتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے فائدے مند ہونے کے ساتھ ساتھ ان چیزوں کا مزہ بھی دوبالا ہو جاتا ہے

قوتِ باہ اور نظام انہظام کا بہتر ہونا

روز مرہ زندگی میں پانی کی صحیح مقدار پی جائے تو اس سے ہمارا نظام انہظام کا عمل بہت بہتر اور تیز ہو تا ہے ۔ ہم زیادہ تر پانی کو پلاسٹک کے برتنوں میں رکھتے ہے ۔اس بات کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے کہ پلاسٹک BPA (Bisphenol A) جیسے کیمیکل سے بنا ہے جو کہ پانی کے ساتھ کسی چچھوندر کی طرح چپک جاتا ہے۔ اور انسانی صحت کے لئے نقصان دے ہے۔ جبکہ مٹی کے برتن بغیر کسی کیمیل سے بنے ہوتے ہے اور یہ صحت کے لئے بے حد مفید بھی ہے۔ مٹی کے برتن میں پانی پینے سے انسانی قوتِ باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔

 الکلائن کی فراہمی

مٹی کے اندر قدرتی الکا لائن ہوتا ہے جو کہ جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے ۔انسانی جسم میں ایسیڈک ایسڈ ہوتا ہے، مٹی میں الکلائن کی فراہمی ہونے کی وجہ سے یہ پیٹ درد، معدے کی سوزش، تیزابیت اور دیگر اندرونی درد کی شکایات کو دور رکھتا ہے۔

کھیل کود کے بعد مٹی کے برتن میں پانی پینے سے حلق پر بھی خوشگوار احساس ہوتا ہے کیونکہ کہ یہ حلق پر نرم ہوتا ہے۔

ہم یہ احساس ہی نہیں کرتے کہ مٹی کے برتن میں پانی پینے سے کیا فائدہ ہوا اور کیا نہیں۔ اس میں قدرت نے کیا کیا فائدہ رکھا ہے۔ یہ ہمارے جسم میں بہت ساری مثبت تبدیلیاں لاتا ہے۔ ہمارے گردوں کے افعال کو بہتر بناتا ہے۔جہاں مٹی کے برتن میں پانی پینے کے بے شمار فائدے ہیں وہی ہمیں کچھ باتیں زہن نشین کر لینی چائیے کہ ہر تیسرے دن پانی والے برتن کو لازمی دھونا چائیے اور پانی بھی تبدیل کر دینا چائیے۔

صحت مند رہنے کے لیے مزید پڑھیں

تلبینہ کااستعمال 100 بیماریوں سے نجات

Health Benefits Of Clay Pot Cooking

2 Comments on “مٹی کے برتن اور اِن میں پانی پینے کے 5 فوائد”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *