… ہمارے قریب ترین رشتہ دار

قریب ترین رشتہ دار
Spread the love

مٹی کے برتن… ہمارے قریب ترین رشتہ دار ہیں..!!!

مٹی کے برتن استاد محترم کا حیران کن جواب..!

ایک روز
استاد تشریف لائے
میں نے مٹی کے گلاس میں پانی پیش کیا اور
ساتھ ہی ایک سوال بھی کر دیا۔

استاد محترم!

یہ مختلف میٹیریل
مثلاً پلاسٹک، اسٹیل، شیشے کے گلاس میں
پانی پینے کا ذائقہ الگ الگ کیوں محسوس ہوتا ہے.؟
جبکہ پانی تو وہی ہے..!
اور
مٹی کے برتن میں
پانی پینے کا لطف، ذائقہ، مزہ کچھ اور ہی ہوتا ہے
ایسا کیوں ہوتا ہے..؟

استاد نے
اتنے طویل سوال کا انتہائی مختصر اور حیران کن جواب دیا فرمایا
” اس لئیے کہ مٹی کے برتن ہمارے قریب ترین رشتہ دار ہیں “۔

میں نے مزید وضاحت کی درخواست کی
جس پر فرمایا

کائنات کے خالق و مالک
اللہ رب العالمین نے
انسانی جسم کی تخلیق اسی زمین کی مٹی سے کی ہے۔
کوئی شبہ نہیں کہ پلاسٹک، شیشہ، اسٹیل بھی اسی زمین سے خام مال لے کر بنائے جاتے ہیں
لیکن
براہ راست مٹی کے برتن
کا آپ کے جسم سے قریب ترین رشتہ ہے۔
اسی لئیے
جب مٹی کے برتن میں پانی پیا جائے
یا کھانا کھایا اور پکایا جائے
آپ کو اچھا لگتا ہے
اور اچھا لگنا
دراصل آپ کے جسم کی جانب سے
آپ کا شکریہ ادا کیا کرنا ہے۔

مٹی کے برتن اور اِن میں پانی پینے کے 5 فوائد

اب اگر
اپنے بزرگوں جیسی اچھی صحت چاہتے ہو
تو مٹی سے رابطہ جوڑ لو۔
جس قدر ممکن ہو
کھانے، پینے، پکانے اور غذائی اشیاء کو محفوظ کرنے کے لئے
پلاسٹک، اسٹیل، شیشے کی جگہ
مٹی کے برتن کا استعمال شروع کر دیں
زرا سی کوشش سے
ملک کے ہر ہر چھوٹے بڑے شہر گاؤں میں
دستیاب ہوسکتے ہیں۔
اسی مٹی سے
دنیا کا سب سے سستا ریفریجریٹر، واٹر کولر، واٹر فلٹر،
روم ہیٹر بھی بنایا جاسکتا ہے۔

ان شاء اللہ
ہم ان سب کے بنانے کی ترکیب آپ کے ساتھ
شئیر کرتے رہیں گے۔

اللہ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔

آئیے!قدرت کے قریب ہوں اور بیماریوں کا دفاع کریں۔

مٹی کے پرتن استعمال کرنے کی پانچ وجوہات)انگلش)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *