آم کے 7 بہترین فوائد

آم کے بہترین فوائد
Spread the love

آم اللہ تعالی کی پیدہ کردہ نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے آم تمام پھلوں میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے ۔اللہ تعالی نے آم میں ایک ایسی خاصیت پیدا کی ہے کہ اگر کسی سے بھی پوچھا جائے کہ اپنا پسندیدہ پھل کونسا ہے تو سو میں سے ستر ٖفیصد لوگ اس کا ہی نام لیں گے۔

ویسے تو اللہ پاک نے تمام پھلوں بہت فائدے ڈالے ہیں لیکن جو آم کے فوائد ہیں وہ تمام لوگوں کے مسائل کو دور کرتے ہیں ۔

اگر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کریں تب بھی کم ہے کہ اللہ پاک نے ہمارے لیے کسی عظیم عظیم نعمتیں پیدا کی ہیں جن میں سے ایک نعمت آم بھی ہے۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ اللہ پاک نے اس میں کیا کیا فائدے ڈالے ہیں ۔

آم کھانے سے دور ہونے والے مسائل

1۔ ہمارے جسم پر اکثر ایسی خشکی رہتی ہے کہ جس کی وجہ سے ہمیں بار بار نہانہ پڑتا ہے خارش کے اثرات پیدا ہو جاتے ہیں اور جسم کو کھجاتے کھجاتے ہماری سکن سے اکثر خون نکلنا شروع ہوجاتا  ہے ۔اور اس کی وجہ سے انسان کہ بہت زیادہ بے سکونی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔بہت زیادہ پیسے خرچ کرنے پڑھتے ہیں ۔لیکن اللہ پاک کی دی ہوئی ایک نعمت آم جو ایسی ساری خوبیوں سے مالا مال ہے وہ اس تکلیف سے ہمیں کچھ دنوں میں ہی آرام دے دیتا ہے ۔

جسم کی خشکی ،بے رونقی،زردی اور جسم کی کمزوری کو دور کرنے کے لیے ایک آم اور اس کے بعد کچی لسی پینے سے یہ تمام تکلیفیں اپنا رخ موڑ لیتی ہیں۔

2۔ دنیا میں ہر کسی کا مسئلہ ہوتا ہے چہرے کی بے رونکی۔لیکن آم ہی اللہ پاک کی وہ نعمت ہے جو  اپنی مصفی خوتاثیر کے سبب ہمارے چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔

3۔ ہمارہ  تیسرے نمبر کا مسئلہ جو ہر کسی کو درپیش ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں بھوک نہیں لگتی جس کی وجہ سے ہم کھانا کھا نہیں سکتے یا پھر ٹائم پر نہیں کھاتے ۔اسی وجہ سے ہمارے جسم میں کمزوری آجاتی ہے اور معدے کے مسائل شروع ہوجاتے ہیں۔لیکن آم ہی وہ نعمت ہے جو ہمیں اس تکلیف سے بھی نجات  دیتا ہے۔اسے کھانے سے بھوک لگتی ہے اور صفرا کم ہو جاتا ہے۔

4۔ لو کے اثرات جو ہمارا جسم اکثر برداشت نہیں کر پاتا آم کھانے سے لوکے اثرات کم ہو جاتے ہیں۔ اور ہمارے جسم کے سارے موسمی تقاضے پورے ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے لو کے اثرات کم ہوتے ہیں۔

5۔ ہمارا جگر جو تمام جسم کو خون سپلائی کرتا ہے اگر خون  کی سپلائی کم کرے  تو جسم کمزور ناتواں ہوتا ہے انسان ہڈیوں کا ڈانچا بن جاتا ہے جسم پر گوشت بھی نہیں ہوتا۔ آم کھانے سے نہ صرف خون پیدا ہوتا بلکہ اسےکھانے سے جسم کا گوشت بھی بننا شروع ہو جاتا ہے۔

6۔ اکثر نیند نہ آنے کا مسئلہ زہنی بے سکونی ٹینشن اور دوسری دماغی بیماریوں کا مسئلہ جو ہمارے لیے نہایت ہی مضر ثابت ہوتا ہے ۔لیکن یہ شکایت بھی دور کرنے کے لیے ایک آم کھانا اور اِِس کے بعد ٹھنڈا دودھ پینا نہایت ہی مفید دہ چیز ہے۔

7۔ آنکھو ں کا مسئلہ کمپیوٹر موبائل کے زمانے میں کس کس کو نہیں ہے ۔ان ماڈرن چیزوں کے استعمال سے قوت بینائی جاتی رہتی ہے جو نہایت ہی مضر بات ہے۔لیکن آم کھانے سے یہ مشکل بھی دور ہوجاتی ہے ۔

آم بینائی کو قوت دیتا ہے بشرط یہ کہ اسے کھانے کے بعد کچی لسی پی جائے۔

(“اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاو گے”)

تحریر: محمد علی

تعلیم کے بارے میں مزید پڑھیں

صحت کے متعلق مزید پڑھیں

8 Incredible Benefits of Mangoes, The King of Fruits

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *