خلاصہ القرآن : 04 چوتھا پارہ​

خلاصہ القرآن
Spread the love

الحمد اللہ آج خلاصہ القرآن کا چوتھا پارہ مکمل ہوا۔

خلاصہ القرآن مکمل پڑھیں

اس پارے میں دو حصے ہیں:​

  1. بقیہ سورۂ آل عمران
  2. ابتدائے سورۂ نساء

(پہلا حصہ) سورۂ آل عمران کے بقیہ حصے میں پانچ باتیں ہیں:​

  1. خانہ کعبہ کے فضائل
  2. باہمی جوڑ
  3. امر بالمعروف اور نہی عن المنکر
  4. تین غزوے
  5. کامیابی کے چار اصول

 

1۔ خانہ کعبہ کے فضائل:

یہ سب سے پہلی عبادت گاہ ہے اور اس میں واضح نشانیاں ہیں جیسے: مقام ابراہیم۔ جو حرم میں داخل ہوجائے اسے امن حاصل ہوجاتا ہے۔

 

2۔ باہمی جوڑ:

اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامو۔

 

3۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر:

یہ بہترین امت ہے کہ لوگوں کی نفع رسانی کے لیے نکالی گئی ہے، بھلائی کا حکم کرتی ہے، برائی سے روکتی ہے اور اللہ پر ایمان رکھتی ہے۔

 

4۔ تین غزوے:

  1. غزوۂ بدر
  2. غزوۂ اُحد
  3. غزوۂ حمراء الاسد

 

5۔ کامیابی کے چار اصول:

  1. صبر
  2. مصابرہ
  3. مرابطہ
  4. تقوی

(دوسرا حصہ) سورۂ نساء کا جو ابتدائی حصہ اس پارے میں ہے اس میں چار باتیں ہیں:​

  1. یتیموں کا حق: (ان کو ان کا مال حوالے کردیا جائے۔)
  2. تعدد ازواج: (ایک مرد بیک وقت چار نکاح کرسکتے ہیں بشرط ادائیگیٔ حقوق۔)
  3. میراث: (اولاد ، ماں باپ ، بیوی ، کلالہ کے حصے بیان ہوئے اس قید کے ساتھ کہ پہلی وصیت ادا کردی جائے۔)
  4. محرم عورتیں: (مائیں، بیٹیاں، بہنیں، پھوپھیاں، خالائیں، بھتیجیاں، بھانجیاں، رضاعی مائیں، رضاعی بہنیں، ساس، سوتیلی بیٹیاں، بہویں۔)

اپنی دعاٶں میں یاد رکھیں

خلاصہ القرآن مکمل پڑھیں

اسلام کے بارے میں پڑھیں

خلاصہ القرآن:  حضرت مولانا محمد اسلم شیخوپوری شہید رحمۃاللہ علیہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *