تحریر: بشارت حمید
ہمارے بچپن میں جب صرف پی ٹی وی ہی خبروں اور تفریح کا ذریعہ ہوا کرتا تھا تب بچوں کی تربیت کے لئے بہت شاہکار قسم کے پروگرام پیش کیے جاتے تھے۔ انہی میں سے ایک فاروق قیصر کا پتلی تماشہ ہوتا تھا جو بعد میں بھی کئی سالوں تک مختلف ناموں سے پیش کیا جاتا رہا۔ اس کے مختلف کیریکٹرز انکل سرگم، ماسی مصیبتے، رولا، بونگا اور دیگر ان، جنہوںنے بچوںکے ساتھ ساتھ بڑوں کی بھی تربیت کی کہ آج بھی اس کا اثر محسوس ہوتا ہے۔
ہلکے پھلکے انداز میں شستہ مزاح میں بین السطور بات کہہ دینا اور پھکڑ پن کی بجائے کوئی نہ کوئی سبق دینا اس جیسے پروگرامز کی خوبی تھی۔برا ہو ان سیاسی ٹاک شوز کا جنہوںنے پرائم ٹائم میںعوام کی تربیت کرنے کی بجائے ریٹنگ کے چکر میںایک دوسرے سے لڑائی کروانا ہی مقصد بنا رکھا ہے۔ کاش کوئی چینل فاروق قیصر جیسے لیجنڈز کی خدمات حاصل کرکے اس قوم کی تربیت پر توجہ دے اور لوگوں میں نفرتکی بجائے محبت پھیلانے کا فریضہ سرانجام دے۔
یہ بھی پڑھیں: احساس برتری اور احساس کمتری