یہ مووی
گزشتہ دس سال میں
سو سے زیادہ بار
دیکھ چکا ہوں
اکثر بچوں کے ساتھ
بیٹھ کر دیکھی ہے
بارہا اس پر ڈسکشن
کرتے ہیں
بے شمار
ذاتی نتائج کا
خود سے مشاہدہ کیا ہے
آپ سے گزارش ہے
ایک بار
اطمینان و سکون کے
ساتھ ضرور سن لیجیے
نوٹ
اس مووی میں کچھ باتیں
ہمارے عقائد سے اختلاف رکھتی ہیں..!
ان سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں
آپ صرف
حکمت کی بات اٹھا لیں
خاص طور پر صحت سے متعلق گفتگو
ضرور سنیں جو مووی کے ایک گھنٹہ تین منٹ 1.03
پر شروع ہوتی ہے
حکمت کی ہر بات
مومن کی گمشدہ میراث ہے
اس سیکرٹ لاء آف
اٹریکشن کو
اگر ایک لفظ میں سمیٹنا چاہیں تو
” شکرگزاری”
میں بیان کیا جاسکتا ہے
شکر
ادا کرنا
ہر ایک نعمت کا
ہر ایک احسان کا
یہ سمجھیں خزانے کی چابی ہے
سب سے پہلے
اللہ رب العالمین
کا شکر ادا کیا جائے
ایک ایک نعمت کو یاد کر کے شکر ادا
کریں
پھر انسانوں میں ماں باپ کا
اور ہر اس انسان کا جس نے آپ کو
کوئی بھی فائدہ پہنچایا ہے
یہ مووی اسی
فلسفے کو سائنسی تحقیق کے مطابق
بیان کرتی ہے
اس مووی کے تعارف پر بھائی امین
ناگانی کا شکریہ
امین بھائی نے دس سال پہلے اس کی ڈی
وی ڈی
مجھے گفٹ کی تھی
اللہ
کی ہر نعمت پر
شکر گزار
جاوید اختر آرائیں
٢٦ مارچ ٢٠٢٠
#جاوید_اختر_آرائیں