عورت کو ٹیڑھی پسلی سے بنایا گیا

عورت کو ٹیڑھی پسلی سے بنایا گیا
Spread the love

جانتے ہو عورت کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے وہ کبھی بیوفائی نہیں کرسکتی اور جو بیوفائی کرے وہ عورت کی شکل میں ایک وحشت ہے

جانتے ہو عورت کیا ہے؟

عورت ایک انسان ہے عورت ایک ایسا انسان ہے جو انسانوں کو جنم دیتی ہے عورت ایک ایسا انسان ہے جو سارے گھر کا بوجھ اٹھا کہ خوشی خوشی چلتی ہے عورت ایک ایسی مخلوق ہے جو پہ بندوق کا وار نہیں ہوسکتا اس کو مارنے کے لئے اس کے کردار پہ تہمت لگانے کی دیر ہے

عورت کتنی مظبوط ہے

مرد محسوس بھی کرنا چاہے تو ناکام ہوجائے، Pregnancy کا درد، Periods کا درد، گھر کی ڈانٹ، لوگوں کی غلطیاں چھپانا اور غیرت کے نام پہ وار دی جانے والی عورت اپنا حق مانگے تو بھائی غیرت مند بن جاتے ہیں! یقینن میں نے ایسی عورتیں دیکھی ہیں جو بچپن سے لے کر جوانی تک بھائیوں کی غلطیاں چھپاتی ہیں اور بعد میں وہی بہنیں بیغرت کہلا کہ گھر سے رخصت ہوتی ہیں۔

عورت وہ ذات ہے

جس کا علم صرف اس کی ماں کو ہوتا ہے ورنہ جو عورتیں محل محلات میں رہتی ہوں انہیں عورت کی سختیوں بھری زندگی کا کیا پتہ، 15 سال کی عمر جن کی گود میں بچہ جنم لے وہ عورت ہی ہے جو سارا دن تمہارے نخرے برداش کرے وہ ماں ہے جو سارا دن تمہاری بات مانے وہ بہن ہے جو سارا دن تمہیں خوش رکھنا اور دیکھنا چاہے وہ بیوی ہے۔

عورت کی سب سے بڑی کمزوری

جانتے ہو عورت کی سب سے بڑی کمزوری کیا ہے! وہ کبھی بیوفائی نہیں کرسکتی! اور جو بیوفائی کرے وہ عورت کی شکل میں ایک وحشت ہے

عورت کتنی پیاری ہے کتنی خوبصورت ہے کتنی مظبوط ہے کتنی وفادار ہے کتنی راز رکھنے والی ہے اس کا اندازہ تب ہی ہوگا جب تم برانڈیڈ عورتوں سے نکلو گے جب تم نخرے کرنے والی عورتوں سے دھیان ہٹائوگے

عورت وفادار ہے اگر نہیں لگتا تو اپنی ماں کو دیکھ لیں! اگر وہ وفادار ہے تو باقی مائیں بھی ہونگی باقی بہنیں بھی ہونگی

عورت بھول گئی

عورت اپنی عزت کروانہ بھول گئی عورت بھول گئی کہ اس کے قدموں تلے جنت ہے عورت تو بھول گئی کہ اگر محبت کی چاہ رکھتی ہے تو پہلے عزت کا دامن پاک رکھنا پڑتا ہے عورت تو بھول ہی گئی کہ جیسا وہ جیون ساتھی چاہتی ہے پہلے اسے خود ویسا بننا پڑتا ہے

عورت کا احساس

عورت کی نادانی عورت کی محبت عورت کی پرواہ عورت کا احساس. عورت کی سچائی عورت کے خواب و خیال عورت کے دل کی چاہت اگر ان چیزوں پر نظر دوڑا لیں تو معصومیت کی مثال ہے عورت مگر میں نے عورت کو جہلت کا کردار نبھاتے دیکھا ہے

نادانی میں کسی پر یقین کرتے دیکھا ہے. محبت میں جسمانی تعلق رکھتے دیکھا ہے جو پرواہ نہ کرتا ہو. اس کی دل سے پرواہ کرتے دیکھا ہے دلہن بننے کا احساس دل میں رکھ کر اپنی زینت لٹاتے دیکھا ہے…

ہر راز ہر اجنبی کے ساتھ کھولتے دیکھا ہے.

ہر اجنبی کے لیئے شوہر کا خواب دیکھتے دیکھا ہے.

ہر وہ شخص جو ہنس کے بات کر لے. اس کی دل میں چاہت رکھتے دیکھا ہے بہت سوچتا ہوں کہ عورت پر کبھی پوسٹ نہ ہو میری مگر میری سوئی بھی نہ جانے کیوں عورت پر آکر رک جاتی ہے اور نہ ہی مجھے اچھا لگتا ہے کہ میں عورتوں پر تنقید کروں کیوں کہ میں جانتا ہوں. عورت ماں بھی ہے.عورت بہن بھی ہے.عورت بیٹی بھی ہے…

مریم بھی ایک عورت تھی جانتا ہوں میں.

فاطمہ بھی ایک عورت تھی جس نے کہا علی میرا جنازہ رات کے اندھیرے میں لے جانا تا کہ کوئی غیر مرد میرا کفن بھی نہ دیکھ سکے. جانتا ہوں میں رابعہ بسری بھی ایک عورت تھی جانتا ہوں میں..

عورت اپنی عزت کروانہ بھول گئی عورت بھول گئی کہ اس کے قدموں تلے جنت ہے عورت تو بھول گئی کہ اگر محبت کی چاہ رکھتی ہے تو پہلے عزت کا دامن پاک رکھنا پڑتا ہے عورت تو بھول ہی گئی کہ جیسا وہ جیون ساتھی چاہتی ہے پہلے اسے خود ویسا بننا پڑتا ہے.

عورت کو سمجھانے کی ضرورت ہے

عورت میری نظر میں بہت معصوم ہے عورت کو سمجھانے کی ضرورت ہے وہ بیشک سمجھ جائے گی بس اس لیئے میری زیادہ پوسٹ عورت پر ہوتی ہے. کہ شاید میری وجہ سے کوئی ایک سدھر جائے اور میں بھی جنت کا حقدار بنوں

اللہ نے فرمایا عورت کو ٹیڑھی پسلی سے بنایا گیا ہے.

اس لئے ہم اسے پوری طرح سیدھا نہیں کر سکتے. بس حسبِ معمول کے ساتھ. ان کی زندگی کو زرا سا سنوار سکتے ہیں

عورت وہ چڑیا ہے اگر زور سے پکڑیں گے تو مر جائے گی.

ہلکا پکڑا تو اڑ جائے گی مگر محبت سے پکڑا تو زندگی بھر ساتھ رہے گی مرد حضرات کو بھی چاہئیے کہ عورت کے ساتھ نرمی کا برتاؤ رکھیں. اور انہیں اپنے ہونے کا احساس دلاتے رہیں تا کہ وہ تمھارے سایہ تلے خود کو محفوظ تصور کریں  اللّه پاک سب کی بہن بیٹی کی عزت کی حفاظت فرمائے آمین…

اپنا اور اپنی فیملی کا خیال رکھیں۔

Muslim men need to understand that the Quran says

صحت مند رہنے کے لیے مزید پڑھیں

Muslim women need to talk about love

One Comment on “عورت کو ٹیڑھی پسلی سے بنایا گیا”

  1. السلام علیکم
    I am a daily reader of your posts and stories, and I feel very blessed and grooming by reading your informative stories and motivational articles and coulums. Keep it up

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *