سارے جسم میں درد کے23 گھریلو علاج

23 Home Base methods to reduce Pain in Body
Spread the love

سارے جسم میں درد کے لیے گھریلو سلاج کے 23 علاج جو سائنسی تحقیق سے ثابت شدہ ہیں۔
درد  تو کسی کو بھی ہوسکتا ہے۔ اکثر درد کی وجوہات کا اندازہ نہیں ہوتا۔ جب کوئی وجہ معلوم نہ ہو سکے اور درد بھی دور کرنا چاہتے ہوں تو سائنسی تحقیق سے ثابت شدہ ان گھریلو قدرتی نیچرل ہربل علاج سے فائدہ اٹھائیں۔

١. سیب کا خالص سرکہ
ایک ٹیبل سپون ایک گلاس گرم پانی
میں ملا کر دن میں دو بار پی لیں۔

٢. ادرک کا قہوہ
یہ قہوہ تو دن بھر پیا جاسکتا ہے۔ ایک لیٹر بنا کر تھرماس میں رکھ لیں۔
سارا دن چھوٹی پیالی میں پیتے رہیں۔

٣. سبز چائے
جو بھی آپ کو پسند
زیادہ سے زیادہ پیجیئے۔

٤. ہلدی والا دودھ
رات سونے سے پہلے ہلدی والا دودھ پیا جائے۔

٥. وٹامن سی
درد کی ایک وجہ وٹامن سی کی کمی ہے۔
کسی اچھی کمپنی کا وٹامن سی سپلیمنٹ استعمال کیجئے۔

٦. مچھلی
ہفتے میں کم از کم ایک بار مچھلی ضرور کھائیں۔
بس تیل میں فرائی نہ ہو۔

٧. لال مرچ
گھر میں کٹی ہوئی لال مرچ کا استعمال بڑھا دیں۔

٨. لونگ
ایک قدرتی پین کلر ہے۔
کھانے، قہوے جیسے اچھا لگے  استعمال بڑھا دیں۔

٩. دار چینی
ایک چھوٹی چمچی دارچینی پاؤڈر دن میں ایک بار۔

١٠. ایلوویرا جیل
گھیکوار کا تازہ گودا ایک ٹیبل سپون دن میں دو بار کھائیں اور درد کو بھگائیں۔
١ ١ . ٹکور
کاٹن کی ایک پٹی ،سردی میں گرم پانی اور گرمی میں سادہ پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں
اور درد کے مقام پر رکھیں۔

١٢. برف کی ٹکور
بہت زیادہ درد والے جوڑ پر برف کی ٹکور بہت مفید ہے ۔  خاص طور پر چوٹ لگنے کے فوری بعد بہترین کام کرتی ہے ۔تیس منٹ کی جائے
ضرورت کے مطابق بار بار رپیٹ کیجئے۔

١٣. ہیٹنگ پیڈ
مختلف اقسام کے ہیٹنگ پیڈ گھر میں رکھیں۔ جہاں درد ہو اس جگہ سکائی کیجئے۔ کچے چاول ایک موٹے سوتی موزے میں بھر کر
مائکرو ویو اوون میں گرم کر لیں۔

١٤. دھوپ
دھوپ دھوپ دھوپ بیحد ضروری ہے لازمی ہے کہ دن میں کم از کم تیس منٹ دھوپ میں بیٹھیں۔
فجر کے بعد اور عصر کے بعد۔

١٥. مساج
جسم کے درد کا بہترین علاج ہے۔ پہلے دھوپ میں بیٹھیں پھر سرسوں کے نیم گرم تیل سے مالش کریں۔

١٦. لیونڈر
کی خوشبو سونگھنا درد کا صدیوں پرانا علاج ہے۔ لیونڈر کا ایسینشل آئل بآسانی مل جاتا ہے۔

١٧. یوگا
ہر نماز کے بعد یوگا جیسی اسٹریچنگ ایکسرسائز سے تقریباً سارے درد بھاگ جائیں گے۔

١٨. ایکوپریشر
ہاتھ کے انگوٹھے اور پہلی انگلی کے جوڑ پر تین سے پانچ منٹ درمیانہ دباؤ ڈالیں اور اس دوران گہرے سانس لینا بیحد مفید ہے۔

١٩. تیراکی
جن کے پاس تیراکی سوئمنگ کی سہولت ہو۔ تیراکی ضرور کیجئے بہت مفید ہے۔

٢٠. قبض نہ ہونے دیں
جی جسم کے بہت سے درد صرف قبض ختم کرنے سے ختم ہوجاتے ہیں۔

٢١. مراقبہ
یعنی گہرے سانس کی ورزش دن میں پانچ بار ہر نماز کے بعد پانچ منٹ گہرے سانس لیں۔  اس دوران یہ تصور کیا جائے کہ
درد جسم سے نکل رہے ہیں اور  صحت واپس آرہی ہے۔

٢٢. بادی اشیاء
وہ تمام کھانے جو پیٹ میں جاکر باد یعنی گیس پیدا کرتے ہیں بند کر دیں۔  جیسے آلو، چاول ، بیف ، تلے ہوئے کھانے یعنی جنک فوڈ بند کیجئے۔
موسم کے تازہ پھل اور سبزیاں سلاد اور سوپ بنا کر کھائیں۔

٢٣. سب سے آخر میں
سب سے اہم ترین بات
شکر گزاری جی ہاں اللہ کریم کا شکر ادا کرنا ہر درد کا علاج ہے۔
جسمانی، روحانی، نفسانی ہر درد، تکلیف، دکھ میں
اللہ کی عطا کردہ ان نعمتوں کو یاد کر کے شکر ادا کرنا دراصل مزید نعمتوں کو بلانا ہے۔
جہاں شکر ہوگا وہاں سکون ہوگا اطمینان ہوگا۔

١٩ فروری ٢٠٢٠-
#جاوید_اختر_آرائیں

2 Comments on “سارے جسم میں درد کے23 گھریلو علاج”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *