ایکو پریشر: 840 اعصاب کا پاؤں کے تلووں تعلق

ایکو پریشر : جسم کا پاؤں کے تلووں تعلق
Spread the love

ایکو پریشر کیا ہے؟

جسم کے اعصاب کا پاؤں کے تلووں سے کیا تعلق ہے؟

ہمارے جسم کے تمام اندرونی و بیرونی اعضا کے اعصاب ہمارے پاؤں کے تلووں میں جا کر ختم ہوتے ہیں- یعنی ہر متعلقہ عضو سے یہ اعصابی تار پائوں کے تلووں تک آتے ہیں- زیر نظر تصویر میں پائوں کے تلووں میں ان اعضا کے اعصاب کا نقشہ دیا گیا ہے جن پر مساج یا دبائو ڈال کر ہم اس خاص عضو کے درد کو کم یا ختم کرسکتے ہیں یا اس کو مساج کر کے متعلقہ عضو کی کارکردگی میں اضافہ اور اس کی بیماری دور کرسکتے ہیں لیکن یہ عمل مستقل پابندی سے کرنے پر ہی مطلوبہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں- بائیں پائوں میں آپ کو دل کا پوائنٹ بھی نظر آرہا ہوگا-

سوتے وقت تلووں میں تیل کی مالش سے پرسکون نیند آتی ہے

طب مشرق میں عرصہ قدیم سے یہ تصور یا ٹوٹکا چلا آرہا ہے کہ رات سوتے وقت تلووں میں تیل کی مالش سے نظر تیز ہوتی ہے اور پرسکون نیند آتی ہے- جبکہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس نقشے میں دونوں پائوں کی درمیانی انگلیوں میں ہماری دونوں آنکھوں کے اعصاب کا اختتامی پوائنٹ ہے- اگر ان پر تیل کا مساج کیا جائے تو یقینا” ہماری آنکھوں کو تقویت ملے گی اور بصارت تیز ہوگی- اس مساج کے لئے مالکنگنی یا تارامیرا کا تیل بہترین ہے-

ایکو پنکچر اور ایکو پریشر کی کتب

ایکو پنکچر اور ایکو پریشر کی کتب میں اس بارے میں انتہائ مفصل معلومات ہیں- اللہ تعالی نے ہمارا جسم اور اس کے نظام بڑی مہارت سے ایسے مکمل بنائے ہیں کہ کسی بھی سقم کی صورت میں اس نظام کی مرمت اور اوورہالنگ کا انتظام بھی رکھا ہے- اس قادر مطلق نے یہ سارے پوائنٹس ہمارے پیر کے تلووں میں رکھا ہے کہ چلتے پھرتے یہ پوائنٹس مستقل دبائو اور مساج سے متحرک رہ کر ہمارے جسم کو صحت مند اور سرگرم رکھیں- اسی لئے کہتے ہیں کہ کامیابی اور صحت کا راز پائوں گرم رکھنا اور سر ٹھنڈا رکھنا ہے-

صبح سویرے شبنمی گھاس پر ننگے پائوں چہل قدمی ان تمام پوائنٹس کو کیسی تقویت بخشتی ہوگی-

ایکو پریشر کیسے مینٹیں رکھیں؟

رات سوتے وقت تلووں میں تیل کے مساج کو معمول بنا لیجئے اور کسی بھی عضو کی کمزوری یا بیماری دور کرنے کے لئے اس سے متعلقہ پوائنٹ پر مساج کیجئے اور دبائو ڈالئے- اس مقصد کے لئے ایک خاص ڈیزائن کی چپلیں بھی آتی ہیں اور جوتوں میں رکھنے کے پیتاوے بھی الگ سے ملتے ہیں-

یاد رکھئے کہ جتنا زیادہ چلیں پھریں گے آپ کا جسم اتنا ہی صحت مند رہے گا-

صحت مند رہنے کے لیے مزید پڑھیں

ایکوپریشر تھراپی تین ہزار سال پرانا طریق علاج

ایکو پریشر اور ہاتھ

Acupressure for Headache & Blood pressure سر درد، بلڈ پریشر اور ڈپریشن کا ایکو پریشر سے علاج
MAIN ACCUPRESSURE POINTS FOR SELF TREATMENT ANYTIME, ANYWHERE!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *