سفید آٹے کی سفید زہر والی خصوصیات

سفید آٹے کی خصوصیات سفید زہر
Spread the love

آج کل دعوتوں میں سفید آٹے کی روٹی نہ ہو تو ناک بھوں چڑھایا جاتا ہے۔ لوگ اسے عزت کا مسئلہ سمجھنے لگتے ہیں۔

کسی دور میں کہا جاتا تھا: زندہ رہنے کے لےے کھاؤ۔ مگر آج تو ایسا دور آگیا ہے، جس میں لوگ کھانے کے لےے زندہ ہیں۔ جس کا کوئی کاروبار نہیں چلتا، وہ فوڈ بزنس میں ہاتھ ڈالتا ہے اور پھر بے فکر ہورہتا ہے۔ اس کے بعد ہم خوراک کے ماہر ڈاکٹر کے پاس جاکر بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں: ہمیں کھانے کی کوئی ایسی چیز بتائیں، جس سے وزن کم ہوجائے۔

یہ ایسے طریقے ہیں جن کے ذریعے ہم قدرت اور فطرت سے جنگ لڑتے نظر آتے ہیں۔ زائقہ اور لذت کی اہمیت اتنی بڑھ گئی ہے اور ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں رہی کہ صحت پر اس کا کیا اثر ہوگا۔۔۔۔۔؟ فائدہ ہو گا یا نقصان؟

کھانے کی ہرچیز میں ملاوٹ ہورہی ہے، مگر ان کے بجائے آج ہم صرف روٹی پر بات کرتے ہیں۔ پاکستان میں کون سا ایسا شخص ہوگا، جس کے گھر میں روٹی نہیں پکتی؟ گندم اور روٹی ہماری خوراک کا نیوکلس اور مرکزہ بن چکی ہے۔

مگر بدقسمتی سے آج ہم جس چیز کو گندم کی روٹی سمجھ کر کھارہے ہیں، اس میں غذائیت نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہتی۔ ہماری نئی نسل تو ذائقے کے نام پر سفید روٹی پر جان چھڑکتی ہے۔ گندم کھانے کے شوقین عمر رسیدہ لوگ جس چیز کو اصلی آٹا سمجھ کر کھاتی ہے، اس میں سے بھی تمام اہم اجزاء نکال لےے جاتے ہیں۔ اس وقت بازار میں تین طرح کے آٹے موجود ہیں۔ ایک تو فائن آٹا ہے۔

جسے لوگ سفید آٹے کے طور پر جانتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر لال آٹا موجود ہے، جو فلور مل میں تیار ہوتا ہے، مگر اس میں سے بھی چوکر، سوجی، میدہ اور فائن نکالا جاچکا ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے لوگ اس آٹے کو بھی چکی کا آٹا بتا کر بیچ دیتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر چکی کا آٹا ہوتا ہے۔ اس میں بھی اگر کھڑے پتھر پر پسا ہوا آٹا ہوگا، وہ زیادہ اچھا ہوگا۔

سفید آٹے کی روٹی کے ظاہری نقصانات

آج کل دعوتوں میں سفید آٹے کی روٹی نہ ہو تو ناک بھوں چڑھایا جاتا ہے۔ لوگ اسے عزت کا مسئلہ سمجھنے لگتے ہیں۔ حالانکہ سفید آٹے میں غذائیت والی کوئی چیز باقی نہیں رہتی۔ اسے آٹے کے بجائے میدہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ یہ سفید آٹا ہاتھ سے توڑیں تو ربڑ کی طرح پھیلتا جاتا ہے۔ منہ میں چبائیں تو جبڑوں میں درد ہوتا ہے۔

پیٹ میں جائے تو قبض اور امراض معدہ کا سبب بن جاتا ہے۔ جب اس میں سے چوکر نکال لی گئی تو فائبر تو ختم ہوگیا۔ صرف اس ایک چیز کی کمی معدے کے امراض،قبض کی شکایت، دل کی بیماریوں، خون کی خرابی سے لے کر شوگر اور کینسر تک پہنچا سکتی ہے۔

کچھ لوگ سفید آٹے میں الیکزون یا الیکسون نامی مادہ ملادیتے ہیں۔ یہ ایک مادہ ہی شوگر کو پیدا کرنے اور انسولین کو ختم کرنے کے لیے کافی ہے۔

کہتے ہیں کہ آج کا انسان پچھلی صدیوں کے مقابلے میں زیادہ زہین، زیادہ سمجھ دار اور زیادہ معلومات رکھنے والا ہے۔ مگر اس انسان کو یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا کھارہا ہے؟ کم از کم آپ اسے سنت سمجھ کر ہی کھالیںاور سفید زہر سے بچ جائیں

صحت مند رہنے کے لیے مزید پڑھیں

The Dark Side of White Flour

Harmful Effects of Fine Flour (Maida) سفید آٹے کے نقصانات

اللہ ہم سب کو ان نقصان دہ چیزون سے مخفوظ فرمائے

التماسِ دعا

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ

مثبت تعلیم کے لیے مزید پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *