فیٹس کا استعمال کر کے 30 سے 57 فیصد خطرہ گھٹائیں؟

فیٹس کا استعمال کر کے 30 سے 57 فیصد خطرہ گھٹائیں؟
Spread the love

کیا آپ زندگی میں کینسر، ہارٹ اٹیک، فالج اور ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے امراض سے بچنا چاہتے ہیں؟

تو پھلوں، سبزیوں اور مچھلی وغیرہ سے بھرپور خوراک کا استعمال عادت بنالیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ویٹرنز افیئرز میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق جسم کے لیے صحت مند فیٹس کا استعمال مختلف جان لیوا امراض سے تحفظ دیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں، سبزیوں، زیتون کے تیل، بیج، اجناس، مچھلی وغیرہ سے بھرپور غذا بریسٹ کینسر کا خطرہ 57 فیصد، ہارٹ اٹیک اور فالج کا 29 فیصد جبکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 30 فیصد تک کم کر دیتا ہے۔

صحت مند فیٹس سے بھرپور غذا کی ضرورت

تحقیق کے مطابق صحت مند فیٹس سے بھرپور غذا صحت کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے اور لو فیٹس غذاﺅں کا رجحان درحقیقت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

محقین کا کہنا تھا کہ آج کل کی غذا میں سچورٹیڈ فیٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق ابھی اس بات کے واضح شواہد تو موجود نہیں مگر یہ پھلوں، سبزیوں، زیتون کے تیل، بیج، اجناس، مچھلی وغیرہ سے بھرپور غذا کا استعمال بلڈ پریشر، گردوں کے امراض وغیرہ سے بھی تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی غذا کو صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو زیتون کے تیل کو لازمی طور پر اس کا حصہ بنائیں۔

10 High-Fat Foods That Are Actually Super Healthy

صحت مند رہنے کے لیے مزید پڑھیں

7 healthy fats to add to your diet

One Comment on “فیٹس کا استعمال کر کے 30 سے 57 فیصد خطرہ گھٹائیں؟”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *