چوٹ لگنے پر سب سے پہلے آئیس تھراپی

آئیس تھراپی
Spread the love

تحریر: جاوید اختر آرائیں

چوٹ
کسی قسم کی ہو..!
سب سے پہلے
Ice Therapy (آئیس تھراپی)برف کی ٹکور

کچھ باتیں
بچوں کو گھر، اسکول، مدرسہ میں
بٹھا کر سمجھانے والی ہیں
جن میں سے ایک بہت اہم بات یہ ہے کہ
جسم
پر چوٹ کسی بھی وجہ
سے لگی ہو ..!
کھیلتے ہوئے کرکٹ کی بال لگ جائے
گھر چلتے ہوئے پاؤں میز سے ٹکرا جائے
دروازے میں ہاتھ آجائے
گرنے سے
ٹکرانے سے
پاؤں میں موچ آجائے۔

غرض وجہ کچھ بھی ہو
سب سے پہلے
ریفریجریٹر کی طرف دوڑیں
برف کوٹ کر کاٹن کے کپڑے میں لپیٹ کر
متاثرہ جگہ پر ٹکور-آئیس تھراپی- شروع کر دیں۔

گھر سے باہر ہوں
تو زرا بھی تکلف نہ کریں
کسی گھر کی گھنٹی بجا کر وجہ بتا کر برف مانگ لیں
اور ٹکور فوراً کی جائے۔

پہلے پانچ دس منٹ درد میں اضافہ ہوسکتا ہے
لیکن 30 تیس منٹ کے بعد
ان شاء اللہ
درد ختم ہو جائے گا
سوجن نہیں آئے گی
تکلیف بڑھے گی نہیں۔

ضرورت ہو تو ڈاکٹر کے پاس چلے جائیں
لیکن برف کی ٹکور پہلے پندرہ منٹ کے اندر شروع کرنے کے بعد راستے میں بھی یہ تھیراپی جاری رکھیں

یہ بھی پڑھیں: گبھراہٹ کس وجہ سے ہوتی ہے اور اس کا علاج کیسے ممکن ہے؟

خیال رہے
چوٹ، موچ کے بعد پہلے پندرہ بہت اہم ہیں
تیس منٹ گزرنے کے بعد برف کی ٹکور زیادہ موثر نہیں رہتی لیکن کی جانی چاہیے
تیس منٹ کا ایک سیشن اور دن میں پانچ بار
ضرورت کے مطابق رپیٹ کیجئے

اللہ کریم
آپ کو، اہل خانہ کو
اپنے حفظ و امان میں رکھے
آمین یا رب العالمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *