ہر وقت آئی سی یو میں نہ رہیں۔

آئی سی یو
Spread the love

تحریر: بشارت حمید

انسان کے جسم میں ہر وقت جو پراسیس چل رہے ہوتے ہیں اور جو بھی کھانا پینا اور کوئی فیزیکل ایکٹیوٹی ہم کرتے ہیں ان کے دوران جسم میں موجود کیمیکلز کی ویلیوز میں اتار چڑھاو بھی چلتا رہتا ہے۔۔

انہی عوامل کے زیر اثر کبھی بلڈ پریشر اوپر ہو جاتا ہے تو کبھی نیچے۔۔ کبھی دل کی دھڑکن تیز اور کبھی سلو۔۔ کبھی کوئی ویلیو کم کبھی زیادہ۔۔

اگر ہم ہر وقت انہی ویلیوز کے اتار چڑھاو کی پیمائش کرنے لگ جائیں تو شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کا رزلٹ نارمل آئے ورنہ ہمیں لگے گا کہ ہم تو بس گئے کہ گئے۔۔

ہم ہر وقت خود کو ذہنی طور پر آئی سی یو میں رکھیں گے اور ہر لمحہ جسمانی تغیر و تبدل کو مانیٹر کرنے لگیں گے تو ذہنی مریض بن جائیں گے۔۔

اپنی توجہ دوسرے کاموں میں ڈائیورٹ کرکے خود کو مصروف رکھیں گے تو یہ ویلیوز بھی نارمل ہو جائیں گی۔ اگر انہی کے بارے میں سوچتے رہیں گے تو وہم بڑھتا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دانتوں کی صفائی صرف دو منٹ

One Comment on “ہر وقت آئی سی یو میں نہ رہیں۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *