مسواک کے ستر 70 فوائد

مسواک کے ستر 70 فوائد
Spread the love

علماء نے کتابوں میں مسواک کے ستر 70  فوائد ذکر کیے ہیں۔

  1. رحمٰن کی خوشنودی ہے
  2. مسواک کی نماز کا ثواب 99 گنا اور بعض کتابوں کے مطابق 440 گنا تک بڑھ جاتا ہے
  3. اس کا ہمیشہ کرنا وسعت رزق کا باعث ہے
  4. اسباب رزق کی سہولت کا۔باعث ہے
  5. منہ کی صفائی ہے
  6. مسوڑھا مضبوط کرتی ہے
  7. سر کے درد کو دور کرتی ہے
  8. 8.      (8)سر کی رگوں کے لئے مفید ہے
  9. بلغم دور کرتی ہے
  10. دانت مضبوط کرتی ہے
  11. مالداری لاتی ہے
  12. نگاہ تیز کرتی ہے
  13. معدہ درست کرتی ہے
  14. بدن کو طاقت پہنچاتی ہے
  15. فصاحت وبلاغت پیدا کرتی ہے
  16. یاد داشت بڑھاتی ہے
  17. عقل کی زیادتی کا باعث ہے
  18. دل کوصاف رکھتی ہے
  19. نیکیوں کو زائد کرتی ہے
  20. فرشتوں کو خوش رکھتی ہے
  21. چہرے کے منور ہوجانے کی وجہ سے فرشتے مصافحہ کرتے ہیں
  22. جب وہ نماز کو جاتا ہے تو فرشتے اس کے ساتھ چلتے ہیں
  23. مسجد کی طرف جاتے وقت حاملین عرش فرشتے اس کے لئے استغفار کرتے ہیں
  24. مسواک کرنے والے کو انبیاء و پیغمبر علیہم السلام کی دعاء واستغفار ملتی ہے
  25. شیطان کو ناراض اور اسے دور کرنے والی ہے
  26. ذھن کوصاف کرنے والی ہے
  27. کھانا ہضم کرنے والی ہے
  28. کثرت اولاد کا باعث ہے
  29. پل صراط پر بجلی کی طرح گذارنے والی ہے
  30. بڑھاپا دیر سے لاتی ہے
  31. نامۂ اعمال داہنے ہاتھ میں دلاتی ہے
  32. جسم کو عبادت الٰہی پر ابھارتی ہے
  33. جسم کی گرمی کو دور کرتی ہے
  34. بدن کے درد کو دور کرتی ہے
  35. کمر یعنی پیٹھ مظبوط کرتی ہے
  36. موت کے وقت کلمۂ شھادت یاد دلاتی ہے
  37. روح کےنکلنے کو آسان کرتی ہے
  38. دانتوں کو سفید کرتی ہے
  39. منہ کو خوشگواربناتی ہے
  40. ذھن تیز کرتی ہے
  41. اس سے قبر میں کشادگی ہوتی ہے
  42. قبر میں انس کا باعث ہے
  43. مسوک نہ کرنے کے برابر لوگوں کا ثواب ملتا ہے
  44. اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں
  45. فرشتے ان کی تعریف کرتے ہوے کہتے ہیں یہ لوگ انبیاء علیہم السلام کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں
  46. اس پر جہنم کا دروازہ بند کردیا جاتا ہے
  47. دنیا سے وہ پاک وصاف ہوکر جاتا ہے
  48. فرشتے موت کے وقت اس طرح آتے ہیں جس طرح اولیاء کرام کے پاس آتے ہیں بعض عبارات میں ہے کہ انبیاء علہیم السلام کی طرح آتے ہیں
  49. اس وقت تک دنیا سے اس کی روح نہیں نکلتی جب تک کہ وہ نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے حوض مبارک سے رحیق مختوم کا گھونٹ نہیں پی لیتا
  50. منہ کی بدبو ختم کرتی ہے
  51. بغل کی بدبو ختم کرتی ہے
  52. جنت کے درجات بلند کرتی ہے
  53. سنت کا ثواب ہے
  54. ڈاڑھ کا درد دور ہوتا ہے
  55. شیطان کے وسوسوں کو دور کرتی ہے
  56. بھوک پیدا کرتی ہے
  57. جسم کی رطوبت ختم کرتی ہے
  58. مادۂ منویہ گاڑھا کرتی ہے
  59. آواز خوبصورت کرتی ہے
  60. پت کی تیزی کو بجھاتی ہے
  61. زبان کے میل کو دور کرتی ہے
  62. حلق صاف کرتی ہے
  63. ضرورتوں کے پورا ہونے میں مددگار ہے
  64. منہ میں خوشبو پیدا ہوتی ہے
  65. درد کو سکون دیتی ہے
  66. موت کے علاوہ ہر مرض سے شفاء ہے
  67. جسم کا رنگ نکھارتی ہے
  68. چہرے کو با رونق بناتی ہے
  69. بال اُگاتی ہے
  70. مسواک کا عادی جس دن مسواک نہ کرے اس دن بھی اجر لکھا جاتا ہے.

اسلام کے بارے میں مزید پڑھیں

صحت کے متعلق مزید پڑھیں

Five health benefits of using a miswak

Maswaq ka fawayad Mufti Tariq Masood مسواک کے فوائد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *