دانتوں کی صفائی صرف دو منٹ

ٍٍصرف دو منٹ
Spread the love

آپ کتنے منٹ دانت صاف کرتے ہیں..؟

یہ سوال
گھر میں کسی سے پوچھ لیں
جواب ملے گا
صرف دو منٹ..!

ہم سب
بچپن سے اسکول اور گھر می
سنتے آئے ہیں کہ
دن میں دو بار دو منٹ تک دانت صاف کرنا چاہیے
لیکن
ایک سروے کے مطابق
دنیا بھر میں
پچانوے فیصد لوگ صرف پینتالیس سیکنڈ
دانت صاف کرنے میں لگاتے ہیں..!

آج
آپ خود گھڑی دیکھ کر ٹرائی کیجئے
پینتالیس سیکنڈ سے زیادہ
دانت صاف نہیں کر پائیں گے.!
لیکن جب آپ ہمت کر کے دو منٹ تک برش کر لیں گے
تو اس بار دانتوں کی چمک اور سانسوں کی تازگی آپ کو حیران کر دے گی۔

انسان نے
کچھ پانچ ہزار سال پہلے
درختوں کی خوشبودار ٹہنی کاٹ کر
جسے ہم سب
مسواک کے نام سے جانتے ہیں
دانت صاف کرنا شروع کئے تھے
اس کے علاوہ بھی بہت سی مختلف اشیاء
دانت صاف کرنے کے لئے استعمال ہوتی رہی ہیں
مثلاً
کوئلہ، دنداسہ اخروٹ کے درخت کی چھال

پھر 1780 میں انگلینڈ میں
یہ ماڈرن ٹوتھ برش ایجاد ہوا۔

دانتوں کے ماہر ڈاکٹر
کہتے ہیں دن میں دو بار
رات سونے سے پہلے اور صبح اٹھ کر
دو ،دو منٹ کے لئے دانت صاف کرنا چاہیے
دانتوں کو زندگی بھر صحت مند رکھنے کے لیے
ہماری گزارش ہے کہ
دن ایک بار کوکونٹ آئل سے Oil Pulling بھی کر لیا کیجئے۔


دانتوں کے 7 امراض کا گھریلو سستا اور آسان علاج

ہمارا منہ ہمارے جسم کا دروازہ ہے
اگر دروازہ صاف رہے گا تو سارا جسم صحت مند رہے گا
ان شاء اللہ

ہفتے میں
کم از کم تین بار
بیکنگ سوڈا لیموں کا رس ملا کر دانتوں پر
دو منٹ لگا رہنے دیں پھر برش کر لیں۔

ڈینٹل فلاس
دانت صاف کرنے والا دھاگہ دانتوں کے
اندر پھنسے ہوئے ہیں باریک ذرات کو نکالنے میں
بیحد مفید رہتا ہے۔

اور
حرف آخر
سرکار دو عالم
رسول اللہ حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم
کا پسندیدہ ترین عمل مسواک سے دانت صاف کرنا تھا
گھر سے نکلتے ہوئے آخری عمل مسواک کرنا تھا
پھر گھر میں داخل ہونے سے پہلے دانت صاف فرماتے
آپ صل اللہ علیہ وسلم کی ایک ایک سنت پر عمل
ہمارے لیے باعث خیر و برکت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالوں کو بھی توجہ دیں

7 Simple Ways to Naturally Whiten Your Teeth at Home

2 Comments on “دانتوں کی صفائی صرف دو منٹ”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *