درد آپ کا دوست ہے..! اس کی بات غور سے سنیں

درد آپ کا دوست
Spread the love

تحریر: جاوید اختر آرائیں

شاید
یہ بات آپ کو عجیب سی لگے گی
لیکن یہ سچ ہے
درد آپ کا دوست ہے
درد راستہ بتانے والا سائن بورڈ ہے
درد آپ کا گائیڈ ہے
درد آپ کا ہاتھ پکڑ کر راستہ دکھاتا ہے
درد ایک انگلی رکھ کر مسئلہ کی طرف نشاندہی کرتا ہے
درد آپ کی انگلی پکڑ کر آپ کو معالج کی طرف لے جاتا ہے
درد آپ کا علاج کراتا ہے
اور جب آپ
درد کی بات سن کر علاج کر لیتے ہیں تو چپ چاپ
رخصت ہو جاتا۔

اس مہربان دوست کی بات غور سے سنیں
مسئلہ کا تعین کر کے اسے درست کیجئے
کجا یہ کہ
پین کلر کھا کر
اپنے دوست کی آواز بند کر دیں۔

گلے کی کھچ کھچ دور کرنے سے پہلے یہ معلوم کیجئے
گلا خراب کیوں ہوا تھا..؟
اس شاندار سسٹم کے ساتھ ایسا کیا ظلم کیا
کیا زیادتی کی جس کی شکایت گلے نے کھچ کھچ
کر کے کھانس کر ،درد کر کے آپ سے کی ہے …؟

ہمارے جسم کا
عالیشان، بے مثال، لاجواب، شاندار
نظام مختلف انداز میں اشارے کر کے ہمیں متوجہ کرتا ہے
ہمیں وارن کرتا ہے
کہ کچھ ایسا غلط ہورہا ہے اسے ٹھیک کر لیں۔

درد آپ کا دوست ہے۔ کیسے؟

مثلاً
صرف ایک اشارے،
گردن کے درد
کی بات کرتے ہیں
گردن کا درد یعنی ہمارا دوست
ہمیں بتانے آیا ہے کہ ہم
بہت زیادہ گردن جھکا کر چلتے اور بیٹھتے ہیں
بہت زیادہ موبائل فون استعمال کر رہے ہیں
موبائل فون غلط انداز میں پکڑتے ہیں
لیپ ٹاپ کمپیوٹر پر گھنٹوں گردن جھکا کر کام کر رہے ہیں
بہت موٹا تکیہ استعمال کررہے ہیں
سوتے وقت ہاتھ سر سے اوپر رکھ کر یا
گردن کے نیچے دبا کر سوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سارے جسم میں درد کے23 گھریلو علاج

یہ ہی گردن کا درد بتاتا ہے کہ کہ ہم
موٹرسائیکل زیادہ چلا رہے ہیں
موٹر سائیکل کے جمپ یعنی شاک ابزاربر خراب ہو رہے ہیں
یہ گردن اور شولڈر کا درد ہمیں بتاتا ہے کہ ہماری کار کی
وہیل الائمنٹ خراب ہو گئی ہے
ٹائر گھس رہے ہیں
اور اب اسٹیرنگ مسلسل کسی ایک جانب کھنچ رہا ہے۔

یہ ہی گردن اور کمر کا درد
ہمارے مدرسہ کے سو فیصد طلباء اور اساتذہ کو
بتاتا ہے کہ حصول علم کے ساتھ ساتھ
ہمیں فرش پر بیٹھنے کے انداز کو سیکھنا ہو گا
اسے بہتر سے بہتر بنانا ہو گا
یہ ایک دوست گردن کا درد
ہمیں سکھانے آیا ہے کہ
ہمیں بیٹھنے چلنے سونے کام کرنے کے انداز کو درست کرنا ہو گا۔

مسئلہ کا حل کسی پین کلر گولی سے نہیں بلکہ
اس خامی غلطی کوتاہی کو ٹھیک کرنے سے ہوگا
بالکل
اسی طرح
سارے جسم میں ہونے والے درد
رشتوں میں ہونے والے درد
تعلقات کی خرابی کے درد
سماجی، معاشی پریشانی کے درد
کوئی نہ کوئی شکایت، مشورہ، تجویز، علاج
لے کر آتے ہیں حل بتاتے ہیں اور جب ہم اپنی اصلاح کر لیں یہ رخصت ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اینگزائٹی، پریشانی، گھبراہٹ، کم کرنے کے 20 آسان اور فوری علاج

شاعر نے کہا تھا
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
اپنے اطراف میں کسی کو درد میں
دیکھیں تو اسے
پین کلر گولی نہیں
تکلیف سے نکلنے میں مدد دیں۔

اللہ
آپ کو خوش رکھے
اور آپ کو خوش دیکھنے والوں کو خوش رکھے
دعاگو اور دعاؤں کا طالب ہوں۔

One Comment on “درد آپ کا دوست ہے..! اس کی بات غور سے سنیں”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *