اینگزائٹی، پریشانی، گھبراہٹ، کم کرنے کے 20 آسان اور فوری علاج

اینگزائٹی، پریشانی، گھبراہٹ، کم کرنے کے 20 آسان اور فوری علاج
Spread the love

ہر انسان زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسی کیفیت کا شکار ہو جاتا ہے جب پریشانی گھبراہٹ بے چینی اینگزائٹی خوف پینک اٹیک ذہن پر سوار ہوجاتے ہیں۔ .

ان سب کیفیات کو بغیر کسی دوا کے کم کیا جاسکتا ہے۔  ان بیس میں کوئی ایک ضرور آپ کے کام آئے گا اور پریشانی میں کمی لائے گا… ان شاء اللہ.

Whisper سرگوشی

جی ہاں، وسپرنگ، اپنے موبائل فون کے مائک میں سرگوشی کے انداز میں باتیں کیجئے۔ بہتر ہے اپنی اس کیفیت کو وائس ریکارڈر میں محفوظ کر لیں۔.

Blowing بلوئنگ

جیسے غبارے میں ہوا بھرتے ہیں یا کسی گرم کھانے کی چیز کو پھونک مار کر ٹھنڈا کرتے ہیں۔اس انداز میں منہ پھلا کر ہوا نکالیں تین سے پانچ منٹ۔.

Scratching کھجانا

انگلیوں سے سر، چہرے، کان پر اسکریچنگ کیجئے۔.

Tapping تھپتھپانا

یہ ایک انتہائی موثر تھیراپی ہے اس کے بے شمار فوائد ہیں پریشانی گھبراہٹ دور کرنے میں بہت مفید ہے. اپنے ہاتھ کی دو انگلیوں سے اس ترتیب کے ساتھ تھپتھپانا ہے ٹیپنگ کرنی ہے۔ سر کے بالکل اوپر، آنکھوں کی بھویں دونوں کنارے، آنکھ کے نیچے کی ھڈی پر، گلے کے ساتھ کالر بون پر، ہتھیلی کی باہر والی سائڈ پر؛ اسے کراٹے چوپ کہتے ہیں۔.

Page Turning صفحے الٹنا

کسی بھی کتاب کے صفحات الٹنا شروع کر دیں۔ بغیر پڑھے الٹتے جائیں ایک وقت میں کم از کم سو دو سو صفحات الٹائیں۔.

Writing لکھئے

کچھ نہ کچھ لکھئے، پھول پتیاں بنائیں، اپنے دستخط کر لیں۔ بہتر ہے اپنی پریشانی کیفیات لکھ لیجیے یہ لکھنا ایک حیرت انگیز علاج ہے۔.

Chewing کچھ چبائیں

اینگزائٹی دور کرنے کے لیے کچھ چبائیں مثلاً سونف، الائچی یا چیونگم آزمودہ ہے فوری اثر کرتا ہے۔.

Fruit Juiceپھلوں کا رس

اینگزائٹی دور کرنے کے لیے موسم کے تازہ پھلوں کا جوس پیجیے۔.

Head Brushingکنگھا کریں

اینگزائٹی دور کرنے کے لیے کسی اچھے بڑے ھئیر برش سے سر میں مساج کیجئے۔.

Ear Brushingکانوں کو برش کریں

اینگزائٹی دور کرنے کے لیے میک اپ برش کو کان پر پھیریں، اس کی آواز اور ٹچنگ سے ذہن فوری طور پر ریلیکس ہوجاتا ہے بس کر کے دیکھئے۔

Humming

ہمنگ کہتے ہیں بھنورے کی آواز کو، اپنے دونوں کانوں پر انگلی رکھ کر منہ بند کر کے ہوووووووووں کی آواز نکالیں۔.

Typing ٹائپنگ

اینگزائٹی دور کرنے کے لیے اپنے کی بورڈ پر بلاوجہ ٹائپنگ کیجیے۔  یہ کمال کی تھیراپی ہے۔ یہ کام کسی پرانے ٹائپ رائٹر پر اچھا ہوگا ورنہ کمپیوٹر کا کی بورڈ بھی چلے گا۔.

Eye Contact نظریں ملائیے

آپ گھر میں ہوں یا دفتر میں کسی سے گفتگو شروع کیجئے اور نظر ملا کر بات کیجئے۔ آئی کونٹیکٹ ایک اچھا علاج ہے گھبراہٹ دور کرنے کا۔.

Crinkling کرنکلنگ کیجئے

اسے سمجھنے کے لیے یاد کرنا ہوگا جب آپ کو انجکشن لگتا ہے تو چہرے کے ری ایکشن کیسے ہوتے ہیں..؟
آنکھیں زور سے بند
دانت سختی سے بند
اور منہ کھلا جس میں دانت نظر آئیں
اس عمل کو دو سیکنڈ کیجئیے۔ پانچ سیکنڈ رکیں ایسا دو سے تین منٹ دھرائیں۔.

Hand Movement ہاتھوں کو گھمانا

اپنے ہاتھ مٹھی بند کر کے ایسے چلائیں جیسے کھانا پکاتے وقت بڑا چمچہ چلاتے ہیں۔ کم از کم دو سے تین منٹ۔

Coloring Book کلر بک

بچوں کی رنگ بھرنے والے کتاب میں رنگ بھریں۔ یہ ایسی کامیاب تھیراپی ہے جسے شروع کرتے ہی پہلے پانچ منٹ میں اینگزائٹی دور ہوجائے گی
اور نیند بہترین آئے گی۔.

Color Mixing رنگ ملائیں

گھر میں رنگ کے کچھ ڈبے رکھیں۔ جب کبھی خوف گھبراہٹ اینگزائٹی ہو برش سے رنگ گھولئیے۔

Sound Therapy

بارش ،ہوا، سمندر کی لہروں کی آوازیں سنیں۔ یو ٹیوب پر اس طرح کی ہزاروں آوازیں موجود ہیں۔.

Blow Air in Paper Bag

کاغذ کے صاف لفافے میں سانس لیں۔ منہ اور ناک پر لفافہ رکھ کر اسی میں دو سے تین منٹ سانس لینا ہے۔.

Bubbles بلبلے پھلائیں

یقین جانیں یہ تو لاجواب علاج ہے۔ بلبلے پھلانے کی اسٹک اور سلوشن بازار سے مل جاتا ہے۔ گھر میں بھی بنا سکتے ہیں۔

Bubble Anxity

اوپر بتائے گئے ہر علاج سے زیادہ کارآمد ہے، مفید ہے، بہترین ہے۔.

حرف آخر:
اور سب سے آخر میں سب سے حتمی علاج سورہ رحمن کی تلاوت سنئیے یا خود پڑھ لیں۔
ایسا دن میں پانچ بار کیجئے۔ ذہنی، روحانی، جسمانی ہر طرح کی تکلیف کا علاج ہے ان شاء اللہ.

اللہ کریم آپ کو سکون اور سلامتی والی زندگی عطا فرمائے.

آمین یا رب العالمین!

دعاگو
جاوید اختر آرائیں
14 نومبر 2019
#جاوید_اختر_آرائیں

صحت مند رہنے کے لیے مزید پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *