15 بیماریوں کا گھریلو اور سستا علاج

15 بیماریوں کا گھریلو اور سستا علاج
Spread the love

منہ کی بُو ختم کرنے کا علاج

منہ کی بُو ختم کرنے کے لیے دو یا تین بار سونف چبائیے اور اس کا عرق پی لیجئے چند دنوں میں آپ کے منہ سے بدبوکی بجائے خوشبو آنے لگے گی ۔

بال سفید ہونے سے بچانے کا علاج

بال اگر وقت سے پہلے سفید ہونا شروع ہوجائیں تو رات سونے سے پہلے ایک پاو دودھ میں چند قطرے بادام روغن ملا لیجئے اور حسب ذائقہ چینی اس میں ملاکر پی لیجئے ۔

آپ ایسا روزانہ کریں کچھ عرصہ بعد بال سفید ہونا بند ہوجائیں گے ۔ اور سفید بال بھی اپنی رنگت سیاہی مائل کرلیں گے ۔

رنگت کو گورا کرنے کا علاج

خستہ سا ململ کا ٹکڑا لیں اور اسے پانی میں ڈال کر تیز آگ پر اُبال لیں جب آدھا گھنٹہ وہ پک جائے تو اس طرح جوبھاپ دیگچی سے اٹھ رہی ہو وہ اپنے چہرے کو دینا شروع کردیں ۔

جب کپڑا گرم ہوجائے تو اسے پانی سے نکال لیجئے اور قابلِ برداشت گرم ہوتواسے چہرے پر رکھ کر پانچ منٹ تھپکیں اور چہرے پر کوئی کریم مل کرسوجائیں ۔

 صبح اُٹھکر منہ دھو لیں ۔

وہ لوگ جن کا رنگ بیحد سیاہ ہے وہ بھی اسے آزمائیں ۔ وہ جلد شفا حاصل کر لیں گے ۔

انڈے کے چھلکے ،سوکھے مالٹے کے چھلکے اور لال دال مسور ہم وزن لے لیں اور خوب پیس لیں ۔

اسے پانی میں ڈال کر آمیزہ سا بنالیں اور اسے ہر روز چہرے پر لگائیں ۔

چہرے کی رنگت نکھرنا شروع ہوجائے گی اور رنگ سفیدی مائل ہوجائے گا ۔

زکام کے خاتمہ کا علاج

دہکتے ہوئے کوئلوں پر ذراسی چینی ڈال لیں اور اسے سونگھیں ۔

 اس دھوئیں سے آپ کا زکام دور ہوجائے گا ۔

آٹے کا چھان آدھا پاو لیں اور اسے پاو  بھر پانی میں پکالیں ۔

 جب دو تین بار اُبال آجائے تو آپ نمک یا چینی جو مناسب سمجھیں اسمیں ملاکر استعمال کریں ۔

 سرد پانی ہرگز نہ پئیں‘ زکام دور ہوجائے گا ۔

زکام کی میعادصرف تین دن ہوتی ہے اس کے بعد زکام ازخود ختم ہوجاتا ہے ۔

اس دوران کھٹائی ،تیل اور سرد اشیاءسے پرہیز کریں بغیر کسی دوا کے زکام ختم ہوجائے گا ۔

کھانسی کے خاتمہ کا علاج

کھانسی اگربچے کوہے تو اسے چھوٹی الائچی پیس کر کھلادیجئے کھانسی ختم ہوجائے گی ۔

 یاشہد گرم کرکے بچے کو دیں ۔

 یا ادرک کا عرق نکال لیں اوراسے شہد میں ملاکر بچے کو دیں،

اس سے بھی کھانسی ختم ہوجائے گی ۔

آٹے کا چھان 50 گرام لیں ،پھر اُبلے ہوئے انڈے کی زردی لیں اور اسے شہد میں ملاکر کھائیں ۔

اس عمل سے سخت سےسخت کھانسی کو بھی شفا نصیب ہوتی ہے ۔

 نسیان کا مرض ختم کرنے کا علاج

نسیان کے شکار مریض کو دارچینی بیحد فائدہ دیتی ہے ۔

دن میں دوتین بار دارچینی کا ٹکڑا منہ میں ڈال کر چبانے سےمرض نسیان دورہوجاتا ہے ۔

 لقوہ سے نجات پانے کا علاج

سیاہ کبوتر لیں اور اسے ذبح کرکے پکالیں اور ہر دوسرے دن کھائیں ۔ دوتین کبوتر کھانے سے لقوہ ازخود ختم ہوجائے گا

 اور مکمل شفا نصیب ہوگی ۔

 بال چمکدار بنائیے

لیموں کا رس نکال لیجئے اور اسے بالوں میں ڈال کر خوب اچھی طرح مالش کیجئے ۔

 کچھ دیر یوں ہی اُسے رکھیے اور پھر دھولیجئےبال چمکدار ہونا شروع ہوجائیں گے ۔

 بال لمبے کرنے کے لیے

رات کو پانی میں املی ڈال کر بھگو رکھئے اور پھر صبح اس پانی سے بال دھو ڈالئے ،

بال اس طرح دھونے کا عمل کم ازکم ایک ہفتہ ضرور کیجئے اور پھر بالوں میں ناریل کا تیل ڈال کر ملئے ،

 بال لمبے ہوجائیں گے ۔

 پھوڑے پھنسی کےخاتمہ کے لیے

جس جگہ پھوڑا پھنسی ہو تِل کے تیل اورمرغی کے انڈےکی سفیدی ملاکر اس کا لیپ کردیں ۔

 پھوڑا پھنسی ازخود ختم ہوجائے گا ۔

 قبض کا علاج

بغیر چھنے آٹے کی روٹی کا استعمال کیجئے ،

قبض ختم ہوجائے گا ۔ سونف اور گل قند ملاکرقبض کا خاتمہ ہوجائے گا ۔انجیر گرم دودھ میں ڈال کر پی لیں ۔ یا دودھ میں بھیگی ہوئی انجیر کھائیے قبض دور ہوجائے گا ۔

 دانت کا درد ختم کرنے کے لیے

لہسن کا پانی نکال لیجئے اوراسے داڑھ یا دانت پر روئی کے پھاہے میں بھگو کر لگائیے اور منہ کو کھلا چھوڑ دیجئے ۔

مواد نکل جائے گا اوردرد ختم ہوجائے گا ۔

جلنے والی جگہ کے آرام کے لیے

اگر جسم کا کوئی حصہ جل یا جھلس جائے تو اس پر فوراً سرسوں کا تیل لگا دیجئے

یا وہ عضو جو جل گیا ہے اسے فوراً سرسوں کے تیل میں ڈبو دیجئے

 آبلہ نہیں پڑے گا اور نہ ہی کوئی نشان وہاں ظاہر ہوگا

شہد کی مکھی یا بھڑ کے کاٹے کا علاج ذرا سا نمک سرکہ میں ملاکر اس متاثرہ مقام پر لگا ئیے افاقہ ہوگا۔

 جہاں ڈنک لگا ہے وہاں عرق کافورمل لیں ۔ جلن ختم ہوجائے گی اورٹھنڈک پیدا ہوگی ۔

 دانتوں کے سیاہ نشانوں کا علاج

چنبیلی کے پتے اُبال لیجئے اور ہرصبح اس پانی سے کلیاں کیجئے تو دانتوںپر پڑے سیاہ نشان ختم ہوجائیں گے

اوردانتوں میں چمک پیداہوجائے گی ۔

 چہرے کی جلد نرم اور دلکش کرنے کے لیے

ایک انڈے کی زردی کو کسی پیالے میں ڈال لیں اوراس میں روغن بادام کے دوچائے کے چمچ ملالیں ۔

 چکنی جلد ہے تو بیس قطرے عرق لیموں شامل کرلیں ۔

 سبھی کو چمچے سے خوب ہلاکر ملالیں۔ یہ جھاگ سا بن جائے گا اورآپ کی گھریلو کریم تیار ہوجائے گی ۔

 اُسے آہستہ آہستہ چہرے پر ملئے اور دس بارہ منٹ تک ایسا کیجئے ۔

پھر چہرہ نیم گرم پانی سے مل کر صاف کرلیجئے ۔

 چند دن میں چہرے پر کافی فرق محسوس ہوگا اورعمر بڑھنے کے باوجود چہرے کی دل کشی برقرار رہے گی ۔

غسل کرنے کے بعد لیموں کا عرق رخساروں پر مل لیجئے اورپھر کچھ دیر بعد سرسوں کا تیل لگا لیجئے ۔ پھر اسے تولیہ سے صاف کردیجئے ،

آپ کا چہرہ گلاب کےپھول کی مانند ہوجائے گا…

16 Cross-Generational, Home Remedies Mothers

20 Home Remedies Everyone Should Know

صحت مند رہنے کے لیے مزید پڑھیں

3 Comments on “15 بیماریوں کا گھریلو اور سستا علاج”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *