7 گھنٹے سے کم نیند ذیابیطس کے امکانات: تحقیق

کم نیند ذیابیطس کے امکانات
Spread the love

ہم سب کو یہ بات معلوم ہے کہ نیند سے محرومی یا بہترین اور مکمل نیند نا لینے سے ہم صحت سے متعلق بے شمار مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

نیند سے محرومی انسان میں دماغی امراض ڈپریشن، بے چینی اور اضطراب جیسی صورتحال کا باعث بنتی ہے لیکن اب نیند سے محرومی سے متعلق آج ہم آپ کو کچھ اور بتانے والے ہیں۔

حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ نیند سے محرومی انسان کے جسم میں موجود گلوکوز کی مقدار کو متاثر کرتی ہے۔

 محققین کے مطابق ایسے لوگ جو رات میں مکمل اور بھرپورسو نہیں پاتے ان کے خون میں شکر کی مقدار زیادہ تھی۔

اس تحقیق میں متعدد بالغ لوگوں کو 6 روز رات میں صرف 4 گھنٹے سونے کا کہا گیا اور 6 دن مکمل ہونے کے بعد ان کے خون کی شکر کی مقدار کو جانچا گیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ 6 دن بعد ان لوگوں کے خون میں موجود شکر کی مقدار میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس اضافے سے بالغوں میں ذیابیطس کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

7 گھنٹے کی نیند

محققین کا کہنا ہے کہ جس طرح ہماری صحت کے لیے خوراک بے حد ضروری ہے بالکل اسی طرح صحت کے لیے بہترین سونا بھی اتنی ہی ضروری ہے اس لیے انسان کو روزانہ تقریباً ساڑھے 7 گھنٹے سونا ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق مکمل نیند نا لینے سے ہمارے جسم کا تمام تر نظام متاثر ہوتا ہے جس کا گہرا اثر ہماری صحت پر واضح طور پر پڑتا ہے۔

The Link Between Sleep and Diabetes – WebMD

صحت مند رہنے کے لیے مزید پڑھیں

 Just 6 hours of sleep loss increases diabetes risk

اپنا اور اپنی فیملی کا خیال رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *