دانتوں کے 7 امراض کا گھریلو سستا اور آسان علاج

دانتوں کا گھریلو سستا اور آسان علاج
Spread the love

پائیوریا دانتوں سے خون نکلنا

  1. نیم کے خشک پتے 60 گرام
  2. کالی مرچ 12گرام 
  3. نمک 24 گرام

 ترکیب

تینوں کا باریک سفوف بنا لیں ۔ روزانہ صبح، شام، رات کو ملیں اس کے استعمال سے دانتوں سے خون نکلنا بند ہو جاتا ہے مواد پیدا نہیں ہوگا اس سے مسوڑھوں کے زخم خشک ہو جاتے ہیں اور گندہ دہنی دور ہو جاتی ہے ۔

 دانتوں کو کیڑا لگنا

اندرائن کے پختہ پھل لے کر خشک کر لیں ۔ بوقت ضرورت اس کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال کر دھونی لیں انشاء اللہ دانت کے کیڑے سے نجات مل جائے گی ۔

 داڑھ کا درد

اگر دانت بوسیدہ ہو گیا ہو اور اس میں گڑھا پڑ گیا ہو تو روئی کی پھریری کو برگد کے دودھ میں تر کر کے سوراخ میں رکھ دیں، درد بند ہو جائے گا۔

 دانتوں کا ہلنا

  1. پوست 12 گرام
  2. مرچ سیاہ 12 گرام

  ترکیب

باریک پیس کر بطور منجن استعمال کریں دانتوں کا ہلنا ختم ہو جاتا ہے، میل اور غلاظت دور کر کے دانتوں کو سفید بناتا ہے۔ پیپل کی جڑ کی چھال سایہ میں خشک کر کے نہایت باریک پیس کر رکھ لیں صبح کے وقت بطور منجن استعمال کریں۔

دانتوں کا ہلنا، درد، میل وغیرہ دور کر کے دانتوں کو سفید کرتا ہے اور دانت اپنی جگہ جم جاتے ہیں ۔

 دانت میں درد

  1. تخم سرس 12 گرام
  2. مرچ سیاہ 6 گرام

 ترکیب

دونوں کو باریک پیس کر رکھ لیں۔ دکھتے وقت دانت اور داڑھ پر ملیں فوراْ درد بند ہو جائے گا منجن ملنے کے بعد کم از کم آدھا گھنٹہ تک کلی نہ کریں۔

 نسخہ نمبر دو

  1. نمبولی نیم 12 گرام،
  2. نمک 12 گرام
  3. پھٹکریاں 12 گرام

 ترکیب

خوب باریک پیس کر ڈبی میں بند کر کے رکھیں دانتوں کے درد میں خاص طور پر مفید ہے کیڑے کو ختم کرتا ہے بادی کے درد کو دور کرتا ہے اور دانتوں کو موتیوں جیسا بناتا ہے ۔

 دانتوں کا ریزہ ریزہ ہو کر ٹوٹنا

پھٹکری کو باریک پیس کر شہد میں ملا لیں اور روزانہ صبح دانتوں پر ملیں ۔

 مسوڑھوں کا پھولنا اور خون آنا

  1. سونف خشک 48 گرام،
  2. نمک لاہوری 24 گرام

 ترکیب

باریک پیس کر کپڑے میں چھان کر رکھ لیں بوقت ضرورت دانتوں پر ملیں_۔

 مسوڑوں کے لئے مجرب نسخہ

 انار کے چھلکے خشک حسب ضرورت لے کر پانی میں دس منٹ تک پکائیں اور اس کے دن میں 4 مرتبہ غرارے کریں

مسوڑھوں میں پیپ کا بھر جانا، مسوڑھوں سے خون نکلنا، دانتوں میں درد، دانتوں کے ہلنے میں مفید اور مجرب ہے

صحت مند رہنے کے لیے مزید پڑھیں

10 Home Remedies for Toothache – Healthline

اپنا اور اپنی فیملی کا خیال رکھیں۔

9 home remedies for a toothache

One Comment on “دانتوں کے 7 امراض کا گھریلو سستا اور آسان علاج”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *