ٹین ایج میں سفید بال…!

White hair and Teen age
Spread the love

بات عجیب سی ہے مگر سچ ہے۔ جب چاہے اپنے خاندان کےبچوں کے سر میں جھانک کر دیکھ لیں۔
ہر چار میں سے ایک ٹین ایج بچے کے سر دو چار دس سفید بال ضرور نظر آجائیں گے۔
پچیس سے تیس سال کے ہر دوسرے نوجوان کا یہی حال ہے۔ان میں کچھ تو ہئیر کلر بھی لگاتے ہیں..!

اتنی سی عمر میں سفید بال..؟
آخر وجہ کیا ہے.؟
اور
علاج کیا ہے..؟

وجہ ہے میلانن اور وٹامن بی 12 کی کمی اور اسٹریس سر کی جلد میں بالوں کو سیاہ رکھنے والے
کیمکل میلانن اور وٹامن بی  12کی کمی سے بال سفید ہوتے ہیں۔ بڑھتی عمر کے نوجوان کے جسم کو
تمام منرل اور وٹامن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

لیکن ہمارے نوجوان نسل کی پسندیدہ خوراک جنک فوڈ بازار کے فرائڈ کھانے جسم کا سارا نظام
درہم برہم کر رہا ہے۔ اوپر سے تیز کیمکل والے شیمپو …!
اور پھر آئل نہ لگانے کا فیشن…!

علاج وہی ہے فطری لائف اسٹائل کی طرف واپسی یا پھر ہئیر کلر…!
فیصلہ نوجوانوں کو کرنا ہےچند آسان ترین ٹپس عرض کرتا ہوں۔

  • روغن بادام یعنی آلمنڈ آئل روزانہ رات کو لگائیں۔
  • آملہ پاؤڈر ایک چھوٹی چمچی کھا لیں۔
  • سر کی مساج ضرور کیجئے۔
  • ہاتھوں کے بل دیوار کے سہارے الٹا کھڑا ہونا بہترین ہے۔
  • جنک فوڈ نہیں چھوڑ سکتے تو اس سے پہلے تازہ کچی سبزیوں کا سلاد ضرور کھایا جائے۔
  • تلاش کر کے کم سے کم کیمکل والا شیمپو استعمال کریں۔
  • اسٹریس سے جتنا ہو سکے دور رہیں۔
  • غیر ضروری خیالات سے بچنے کے لئے  ریلیکسیشن ایکسرسائیز سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
  • اور روزانہ 30 منٹ کی تیز واک سے اسٹریس کم کیا جا سکتا ہے۔

آخری اور سب سے اہم بات
آپ نوٹ کر لیں ہر وہ بچہ جس کے بال
وقت سے پہلے سفید ہوریے ہیں۔
وہ پانی کم پیتا ہو گا. .!
پانی کی کمی دور کئے بغیر کوئی دوا، آئل، غذا ،ورزش کام نہیں کرے گی۔ دن میں کم از کم تین لیٹر پانی لازماً پینا چاہیے۔

اور ہاں
گہرے سانس لینا بیحد ضروری ہے۔ دن میں پانچ بار ہر نماز کے بعد پانچ منٹ گہرے سانس ضرور لیں۔
یہ پانی سے زیادہ اہم ترین ہے۔

وقت سے بوڑھے ہونے سے بچیں۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں

اپنے ہر ایک دوست، رشتہ دار بچے سے شئیر
کیجئے جس کے بال وقت سے سفید ہو رہے ہیں۔

جاوید اختر آرائیں
٢٣ مارچ ٢٠٢٠

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *