بچوں میں پڑھنے کی عادت کب سے ڈالیں اور کیسے؟

پڑھنے کی عادت
Spread the love

جب سے وہ چھ آٹھ ماہ کا ہو۔ کپڑے کی، فوم کی کتابیں دیں۔ تصویر پر انگلی رکھ کر لفظ ادا کریں۔
بچہ ذرا بڑا ہو گیا ، اب کیسے پڑھنے کی عادت ڈالیں؟
اسکی پسند کے موضوعات پرکتاب لیں۔ خود پرجوش ہوں تا کہ بچے کو بھی لگے کچھ خاص ہے۔

کس عمر تک پڑھیں؟
پانچویں چھٹی تک کے بچے کہانی سننا پسند کرتے ہیں۔ تب تک تو پڑھیے۔
کتنا پڑھیں؟
روزانہ کچھ دیر۔ عمر کیساتھ بیشک آدھ پون گھنٹے تک بھی لے جائیں۔

بہت تھک چکے ہوں تو کیا کریں؟
کم وقت کے لئے پڑھ لیں۔
لیکن اتنے چھوٹے بچوں کو کتاب پڑھیں کیوں؟

کیونکہ کتابیں جادو کی چھڑی ہوتی ہیں۔بچے کی دنیا میں رنگ بھرتی ہیں۔ نیا سکھانے کے لئے، اصلاح کرنے کے لئے، اپنی ویلیوز سکھانے کے لئے پڑھیں۔ بچے کو نئے کرداروں سے متعارف کروانے کے لئے، نئی جگہوں کی سیر کروانے کے لئے، تمیز تہذیب سکھانے کے لئے پڑھیں۔ الفاظ کا ذخیرہ بڑھانے کے لئے پڑھیں۔ سب سے اہم بات: کتاب بچے کیساتھ بانڈنگ پیدا کرنے اور بڑھانے کے لئے پڑھیں۔

کتاب کہاں سے لیں؟
دوستوں سے۔ لائبریری سے۔ انٹرنیٹ سے۔ (آجکل انٹرنیٹ کے علاوہ آپشنز نہیں)

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں ہوم اسکولنگ

تو اس کام کے لئے کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں؟ یا یوٹیوب کیوں نہیں؟
بچے کو کتاب کو چھو کر، اسکو عزت اور محبت سے ہاتھوں میں لیکر، گود میں رکھ کر پڑھنے کا لطف لینے دیں۔ پھر یوٹیوب اماں ابا کا متبادل کیونکر ہو سکتا ہے؟ بانڈنگ کیسے ہو گی؟

مجھے نہیں آتا، کیا آپ کہانیاں ریکارڈ کر سکتی ہیں؟
جی۔ میں کر سکتی ہوں۔ اور سامپل کے طور پر کرونگی بھی

بس پھر آپ ہی کر دیجیے کیونکہ مجھے نہیں آتا۔
آپ شروع سے اب تک کے سارے پوائنٹس پڑھیے۔ کتاب پڑھنا کوئی ایسی راکٹ سائنس نہین کہ سیکھی نہ جا سکے۔ اور پھر اسکا سب سے بڑا مقصد بچے کیساتھ بانڈنگ بنانا ہے۔ میرے کہانی سنا دینے سے وہ بانڈنگ نہیں بن پائے گی۔ اور پھر میں تو گنی چنی کہانیاں ہی سنا سکتی ہوں۔

بچوں کی اندر مطالعہ کا شوق پیدا کرنے والی عادات

One Comment on “بچوں میں پڑھنے کی عادت کب سے ڈالیں اور کیسے؟”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *