ہر انسان زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسی کیفیت کا شکار ہو جاتا ہے جب پریشانی گھبراہٹ بے چینی اینگزائٹی خوف پینک اٹیک ذہن پر سوار ہوجاتے ہیں۔ .
ان سب کیفیات کو بغیر کسی دوا کے کم کیا جاسکتا ہے۔ ان بیس میں کوئی ایک ضرور آپ کے کام آئے گا اور پریشانی میں کمی لائے گا… ان شاء اللہ.
Whisper سرگوشی
جی ہاں، وسپرنگ، اپنے موبائل فون کے مائک میں سرگوشی کے انداز میں باتیں کیجئے۔ بہتر ہے اپنی اس کیفیت کو وائس ریکارڈر میں محفوظ کر لیں۔.
Blowing بلوئنگ
جیسے غبارے میں ہوا بھرتے ہیں یا کسی گرم کھانے کی چیز کو پھونک مار کر ٹھنڈا کرتے ہیں۔اس انداز میں منہ پھلا کر ہوا نکالیں تین سے پانچ منٹ۔.
Scratching کھجانا
انگلیوں سے سر، چہرے، کان پر اسکریچنگ کیجئے۔.
Tapping تھپتھپانا
یہ ایک انتہائی موثر تھیراپی ہے اس کے بے شمار فوائد ہیں پریشانی گھبراہٹ دور کرنے میں بہت مفید ہے. اپنے ہاتھ کی دو انگلیوں سے اس ترتیب کے ساتھ تھپتھپانا ہے ٹیپنگ کرنی ہے۔ سر کے بالکل اوپر، آنکھوں کی بھویں دونوں کنارے، آنکھ کے نیچے کی ھڈی پر، گلے کے ساتھ کالر بون پر، ہتھیلی کی باہر والی سائڈ پر؛ اسے کراٹے چوپ کہتے ہیں۔.
Page Turning صفحے الٹنا
کسی بھی کتاب کے صفحات الٹنا شروع کر دیں۔ بغیر پڑھے الٹتے جائیں ایک وقت میں کم از کم سو دو سو صفحات الٹائیں۔.
Writing لکھئے
کچھ نہ کچھ لکھئے، پھول پتیاں بنائیں، اپنے دستخط کر لیں۔ بہتر ہے اپنی پریشانی کیفیات لکھ لیجیے یہ لکھنا ایک حیرت انگیز علاج ہے۔.
Chewing کچھ چبائیں
اینگزائٹی دور کرنے کے لیے کچھ چبائیں مثلاً سونف، الائچی یا چیونگم آزمودہ ہے فوری اثر کرتا ہے۔.
Fruit Juiceپھلوں کا رس
اینگزائٹی دور کرنے کے لیے موسم کے تازہ پھلوں کا جوس پیجیے۔.
Head Brushingکنگھا کریں
اینگزائٹی دور کرنے کے لیے کسی اچھے بڑے ھئیر برش سے سر میں مساج کیجئے۔.
Ear Brushingکانوں کو برش کریں
اینگزائٹی دور کرنے کے لیے میک اپ برش کو کان پر پھیریں، اس کی آواز اور ٹچنگ سے ذہن فوری طور پر ریلیکس ہوجاتا ہے بس کر کے دیکھئے۔
Humming
ہمنگ کہتے ہیں بھنورے کی آواز کو، اپنے دونوں کانوں پر انگلی رکھ کر منہ بند کر کے ہوووووووووں کی آواز نکالیں۔.

Typing ٹائپنگ
اینگزائٹی دور کرنے کے لیے اپنے کی بورڈ پر بلاوجہ ٹائپنگ کیجیے۔ یہ کمال کی تھیراپی ہے۔ یہ کام کسی پرانے ٹائپ رائٹر پر اچھا ہوگا ورنہ کمپیوٹر کا کی بورڈ بھی چلے گا۔.
Eye Contact نظریں ملائیے
آپ گھر میں ہوں یا دفتر میں کسی سے گفتگو شروع کیجئے اور نظر ملا کر بات کیجئے۔ آئی کونٹیکٹ ایک اچھا علاج ہے گھبراہٹ دور کرنے کا۔.
Crinkling کرنکلنگ کیجئے
اسے سمجھنے کے لیے یاد کرنا ہوگا جب آپ کو انجکشن لگتا ہے تو چہرے کے ری ایکشن کیسے ہوتے ہیں..؟
آنکھیں زور سے بند
دانت سختی سے بند
اور منہ کھلا جس میں دانت نظر آئیں
اس عمل کو دو سیکنڈ کیجئیے۔ پانچ سیکنڈ رکیں ایسا دو سے تین منٹ دھرائیں۔.
Hand Movement ہاتھوں کو گھمانا
اپنے ہاتھ مٹھی بند کر کے ایسے چلائیں جیسے کھانا پکاتے وقت بڑا چمچہ چلاتے ہیں۔ کم از کم دو سے تین منٹ۔
Coloring Book کلر بک
بچوں کی رنگ بھرنے والے کتاب میں رنگ بھریں۔ یہ ایسی کامیاب تھیراپی ہے جسے شروع کرتے ہی پہلے پانچ منٹ میں اینگزائٹی دور ہوجائے گی
اور نیند بہترین آئے گی۔.
Color Mixing رنگ ملائیں
گھر میں رنگ کے کچھ ڈبے رکھیں۔ جب کبھی خوف گھبراہٹ اینگزائٹی ہو برش سے رنگ گھولئیے۔
Sound Therapy
بارش ،ہوا، سمندر کی لہروں کی آوازیں سنیں۔ یو ٹیوب پر اس طرح کی ہزاروں آوازیں موجود ہیں۔.
Blow Air in Paper Bag
کاغذ کے صاف لفافے میں سانس لیں۔ منہ اور ناک پر لفافہ رکھ کر اسی میں دو سے تین منٹ سانس لینا ہے۔.
Bubbles بلبلے پھلائیں
یقین جانیں یہ تو لاجواب علاج ہے۔ بلبلے پھلانے کی اسٹک اور سلوشن بازار سے مل جاتا ہے۔ گھر میں بھی بنا سکتے ہیں۔

اوپر بتائے گئے ہر علاج سے زیادہ کارآمد ہے، مفید ہے، بہترین ہے۔.
حرف
آخر:
اور سب سے آخر میں سب سے حتمی علاج سورہ رحمن کی تلاوت سنئیے
یا خود پڑھ لیں۔
ایسا دن میں پانچ بار کیجئے۔ ذہنی، روحانی، جسمانی ہر
طرح کی تکلیف کا علاج ہے ان شاء اللہ.
اللہ کریم آپ کو سکون اور سلامتی والی زندگی عطا فرمائے.
آمین یا رب العالمین!
دعاگو
جاوید اختر آرائیں
14 نومبر 2019
#جاوید_اختر_آرائیں