الرحیق المختوم

الرحیق المختوم
Spread the love

الرحیق المختوم

بسم اللّٰه الرّحمٰن الرّحیم

باذن اللّٰه تعالی

السّلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته

تعــــــــارف

  • ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اللّٰه سبحان و تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ آپ کے وقت اور علم میں برکت عطا فرمائے۔
  • ھم سب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں شامل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ۔
  • الحمدللّٰه اس سیکشن میں دی جانے والی تمام معلومات الرحیق المختوم پر مشتمل ہیں۔
  • دل کی گہرائیوں سے دعا ھے اللہ سبحان و تعالی ھم سب کو مل کر استقامت کے ساتھ دین سیکھنے کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
  • ھماری زندگیوں میں خیر و برکت لائے۔ ھمارے گناھوں کی بخشش فرمائے ہم سے راضی ھو جائے اور جنت کا راستہ آسان فرما دے۔ آمین

جزاكم اللّٰه خيرا، احسن الجزأ في دنيا و الأخیرة .، بارك اللّٰه فيكم

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک ایک عمل، ہم مسلمانو ں کے لیے ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتا ہے.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ ہم سب مسلمانوں کے لیئے، روح کو زندہ کرنے کے مترادف ہے.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کے ساتھ تین لفظ استعمال کئے جاتے ہیں.

 حدیث:-

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اقوال، اعمال اور وہ باتیں جن پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خاموشی اختیار کی.

سنت:-

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وه تمام اعمال جو آپ نے کیے، انکو سنّت کہا جاتا ہے.

سیرت:-

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش سے لے کر وفات تک، زندگی کے اہم واقعات یا گوشوں کو سیرت کہا جاتا ہے.

  • ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کردار کی روشنی کے مدمقابل کوئی ہو ہی نہیں سکتا.
  • اس کا دعوی خود اللہ نے کیا ہے کہ :لَقَد کَانَ لَکُم فِی رَسُولِ اللہِ اُسوةَ حَسَنَة
  • نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالی نے تمام انسانیت کے لئے معیار قرار دیا ہے.
  • نبوت، اللہ کے نبی ہونے کو کہا جاتا ہے. نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول بھی تھے اور نبی بھی.
  • سیرت نبی، انتہائی بلند پایہ موضو ع ہے. اس سے ایک مسلمان کو یہ علم ہوتا ہے کہ اس کا دین کن کن مراحل سے گزرا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہ کیا بیتی.
  • اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیسی کیسی نسبی اور خاندانی شرافت بخشی اور اس طرح وحی، رسالت اور دعوت دین کے لیے منتخب فرمایا. یہ ساری باتیں کتب سیرت کے اوراق پہ جلوہ فگن نظر آتی ہیں.
  • سیرت کا مطالعہ کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت کو نکھار کر پیش کرنا ہے.

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مبارک نسب نامہ یہ ہے:-

محمّد بن عبدالله بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرّہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فِہر بن مالک بن نضر بن کِنانہ بن خزیمہ بنِ مُدرکہ بن الیاس بن مضّر بن نِزار بن معد بن عدنان.” پھر آگے سے حضرت اسمٰعیل تک آپ کا شجرہ جاتا ہے. یہاں تک تمام علماء کا اتفاق ہے.

الرحیق المختوم مصنف : صفی الرحمن مبارکپوری

Download book الرحیق المختوم pdf

الرحیق المختوم : نبي كريم صلى الله عليہ وسلم کی سیرت طیبہ پر ایک جامع اور بہترین کتاب ہے جسے رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کے زیر اہتمام منعقد سیرت نگارى کے عالمی مقابلہ میں اول نمبر پر آنے کا اعزاز حاصل ہے.

الرحیق المختوم نہایت ہی بہترین کتاب ہے۔ سیرت النبی میں دنیا کے اندر اول نمبر پر آنے والی کتاب ہے

الرحیق المختوم کا انگریزی میں ترجمہ ہے (The Sealed Nectar)

خاتم النبین ﷺ کورس

One Comment on “الرحیق المختوم”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *