Friday, August 12, 2022
ہومGeneralمجوسی جنت کی بہاروں میں کہانی 20

مجوسی جنت کی بہاروں میں کہانی 20

نزھة المجالس میں ایک واقعہ لکها هے۔ یہ وہ وقت تها جب مسلمان غالب تهے اور کفار ان کے درمیان رهتے تهے”کہ ایک مرتبہ ایک مجوسی کے بیٹے نے رمضان المبارک کےدنوں میں کهلے عام کهانا کهایا تو اس مجوسی کو بہت غصہ آیا، اس نے اپنے بیٹے کو ڈانٹ ڈپٹ کی کہ تجهے شرم نہیں آتی کہ یہ مسلمانوں کا مقدس مہینہ هے، وہ دن میں روزہ رکهتے هیں اور تو دن میں اس طرح کهلے عام کها رها هے، خیر بات آئی گئی هوگئی ۔

مجوسی جنت کی بہاروں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔؟

اس مجوسی کے پڑوس میں ایک بزرگ رهتے تهے جب اس مجوسی کا انتقال هوگیا تو ان بزرگ نےاس کو خواب میں دیکها کہ وہ مجوسی جنت کی بہاروں میں هے، بزرگ بڑے حیران ہوئے، پوچهنے لگے کہ آپ تو مجوسی تهے اور میں آپ کو جنت میں دیکھ رہا ہوں،

وہ جواب میں کہنے لگا کہ ایک مرتبہ میرے بیٹے نے رمضان المبارک میں کهلے عام کهانا کهایا تها اور میں نے رمضان کے ادب کی وجہ سے اس کو ڈانٹا تها، اللہ تعالی کو میرا یہ عمل اتنا پسند آیا کہ موت کے وقت مجهے کلمہ پڑهنے کی توفیق نصیب فرمائی ،

نوٹ : صرف ادب کا یہ حال هےکہ ایک کافر کو ایمان کی دولت ملی ۔ تو جو صحیح معنی میں روزہ رکهے گا اس کا کیا عالم هوگا، اندازہ کرلیں، اسی طرح جو آدمی رمضان کی بےاحترامی کرے یا لوگوں کو نیک اعمال میں کیڑے نکال کر برگشتہ کرے، یا تراویح کو بغیر دلیل کے مستحب گردان کر چھوڑ دے وغیرہ وغیرہ تو اس کی کیا سزا هوگی اس کا بهی اندازہ کرلیں۔

پوسٹ اچھی لگے تو عمل کریں اور دوسروں کو بھی عمل کرنے کی دعوت دیں۔

اچھی اچھی کہانیاں مزید پڑھیں۔

اسلام کے بارے میں پڑھیں

رمضان کے بارے میں پڑھیں

70 سچے اسلامی وقعات کتاب

stories for muslim kids

Ramzan Kids Song with Abdul Bari in the month of Ramadan
RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular

Recent Comments

محمد احسان یونس on چھوٹے گھر بڑے لوگ