موجودہ حالات میں گھر بیٹھے روزگار کا حصول

روزگار
Spread the love

روزگار کا حصول

 میرے حلقہ احباب ، خاص طور پر گاوں میں ، اکثر نوجوان بے روزگاری کا رونا  روتے ہیں ۔  بہت سارے نوجوان اچھے خاصے پڑھے لکھے ہونے کے باوجود بھی روزگار کی تلاش میں سرگرداں  ہیں۔ ان میں سے بیشتر نے انجئینر نگ  کر رکھی ہے، کچھ نے سائنس کے دوسرے مضامین میں ماسڑرز  حتی کہ ایم فل تک کر رکھا ہے مگر پھر بھی انکے پاس کوئی ایسا کام دھندہ  نہیں جو وہ کر سکیں ۔ اسکی کیا وجہ ہے ؟

 اسکی بنیادی وجہ ہے ان skills کی کمی ہے جنکی وجہ سے آجکل کے دور میں روزگار کا حصول ممکن ہے ۔ اگر میں پورے ملک میں صرف کمپیوٹر سائنس ہی کی مثال لوں ، تو 100جامعات (Universities)  ہیں ، جو ہر سال تقریبا”  25000 طالبعلموں کو گریجوایشن کی ڈگری دے رہی ہیں ۔ جبکہ ان میں سے صرف 1500 سے 2500 تک لوگوں کو روزگار ملتا ہے ۔

دوسری طرف پاکستان کی مارکیٹ میں اور گلوبل مارکیٹ میں بھی  سافٹ وئیر ڈویلپرز کی شدید ترین کمی ہے ۔ یہ ساری وجوہات ہمارا ناقص معیار تعلیم اور غلط ترجیحات پر فوکس ہے ۔

اس وقت جہاں دنیا لاک ڈاون کا شکار ہے وہیں پر بے شمار ایسے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ جن کا درست استعمال ہمیں  اس قابل بنا سکتا ہے کہ ہم  اپنے لئیے آچھے روزگار اور آمدن کا حصول ممکن بنا سکیں ۔ یہ پوسٹ میں نے خالصتا” ایسے دوستوں کے لیئے بنائی ہے جو لاک ڈاون کے دوران انٹر نیٹ کا آچھا استعمال کر کے ایسے ہنر  (skills) سیکھ سکتے ہیں ۔

جنکے زریعے نہ صرف انکو ایک آچھا روزگار میسر ہو سکتا ہے اور وہ فری لانسگ (Freelancing)کر سکتے ، بلکہ اگر وہ پہلے سے نوکری کر رہے ہیں تووہ ان  skills  کو استعمال کرتے ہوئے اپنی آمدن میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں ۔

یہاں میں نے صرف ایسی سا ئیٹس کا انتخاب کیا ہے جو کہ فی الحال اس لاک ڈاون کی وجہ سے مکمل طور پر مفت آئن لائن کورسز کروا رہی  ہیں ، جبکہ عام حالات میں ان کے کورسز کافی مہنگے ہوتے ہیں ، اور ان کورسز کی کوالٹی اور  ریٹرن ویلیو بھی بہت آچھی ہے ۔

حکومت پاکستان کا PIAIC پروگرام

(Presidential Initiative for Artificial Intelligence & Computing)

یہ حکومت پاکستان کاایک پروگرام ہے ، جس میں مصنوعی زہانت  (Artificial Intelligence) ، بلاک چین (BlockChain) اور اشیا  کا انٹرنیٹ (Internet of Things)  جیسے زبردست کورس رکھے گئے ہیں ۔ ان کورسز کی خاص بات یہ ہے کی بیشتر لیکچر اردو زبان میں دستیاب ہیں.

اگر آپ انگریزی لیکچرز کو ترجیح نہیں دیتے ، تو یہ بہترین جگہ ہے ۔یہ کورسز ایک ایک سال کے ہیں جبکہ   کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے پہلا کوارٹر(سمسٹر) فی الحال مکمل فری ہے ، اور باقی والے سمسٹرز بھی اگر مفت نہ کئے گئے تو انکی فیس  3000 فی کواٹر(سمسٹر) تک ہی ہو گی جو کہ ان کی  return value کے لحا ظ سے بہت ہی کم رکھی گئی ہے ۔

ان کورسز کی تفصیل اور رجسٹر کرنے کے لیئے مندرجہ زیل ویب سائٹ پر جائیں ، اور  New Registration کے بٹن پر کلک کریں ۔


ہارورڈ  یونیورسٹی  (Harvard University)

جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ ہارورڈ دنیا کی بہترین یونیورسٹی ہے ، اور ان کی طرف سے اس وقت آن لائن  فری کورسز آفر کرنا ایک بہت ہی اہم   opportunity  ہے  ۔

یہ تمام کورسز انگریزی زبان میں ہیں اور فری کورسز میں موجود  کمپیوٹر سائنس سے متعلق کورسز کے علاوہ بزنس ، ڈیٹا سائنس ، ریاضی ،اور ہیلتھ کئیر جیسے اہم موضوعات کے کورسزبھی شامل ہیں ۔

ان کورسز کی لسٹ اور رجسٹر کرنے کے لئیے نیچے دی گئی ویب سائٹ کو  اپنے براوزر میں کھولیں ۔


    Coursera

 Coursera  دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کورسز کی سائٹ ہے اور کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے انھو ں نے اپنے تقریبا”  100 کورسز کو فری کیا ہے ۔اسکے ساتھ تقریبا”  85 سرٹیفکٹس کو بھی فری کر دئیا ہے جنکو آن لائن امتحا ن دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے فری کیے جا نے والے کورسز کے علاوہ بھی  Coursera پر 1400 سے زائد فری کورسز پڑے ہوئے ہیں ۔ یہ کورسز ہر قسم کے مضا مین سے متعلق ہیں جن میں کمپیوٹر سائنس ، بزنس، ریاضی ، فزکس ، کیمسٹری  ، وغیرہ کے علاوہ Social Sciences , communication skills اور Personality Building پرکورسز بھی شامل ہیں ۔ ان تمام کورسز سے متعلق معلومات مندرجہ زیل  URLs  پر دستیاب ہے ۔



کامیاب جوان پروگرام کورسز

حکومت کے طرف سے شروع کیے جانے والے کامیاب جوان پروگرام کے تحت بھی  کچھ انٹرنیشنل یونیوسٹریوں کے تعاون سےلاتعداد آن لائن کورسز آفر کیے گئے ہیں ۔ جنکو مندرجہ زیل سائٹ پر رجسٹر کیاجا سکتا ہے ۔

زیل میں کچھ مزید مشہور سائٹس کی لسٹ ہے جو  فری کورسز آفر کر رہی ہیں ۔



فوٹوگرافی کورسز

اسی طرح اگر کچھ لوگ فوٹو گرافی میں دلچسپی رکھتے ہیں ، اور اس کو بطور پروفیشن شروع کرنا چاہتے ہیں ، تو یہ کچھ سائٹس مدد گار ہو سکتی ہیں ۔ انکے علاوہ اوپر دی گئی کچھ سائٹس میں بھی فوٹو گرافی کے کورسز موجود ہیں ۔




ایڈوانس  یا پروفیشنلز کے لئیےکورسز

درج زیل سائٹس پر انفارمیشن سیکورٹی  (Information Security) اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ (Cloud Computing)   وغیرہ سے متعلق کچھ کمپنیوں کے فری کورسز اور سرٹیفیکشنز  موجود ہیں ۔







اب سوال یہ ہے کہ اتنے ان گنت کورسز میں سے اپنے لیے درست کورس کا  انتخاب کیسے کیا جائے ۔ تو اسکے لیے آپکو سب سے پہلے یہ دیکھنا ہو گا کہ آپ کس مقصد کے لیئے کورس کر رہے ہیں  ، اور آپکی دلچسپی کس طرح کے مضمون میں ہے ۔ مثلا” اگر آپ نے کمپیوٹر سائنس پڑھ رکھی ہے اور آپکو     computer programming میں بھی  دلچسپی ہے  تو آپ Artificial  Intelligence  کے ایک جنرل کورس کے ساتھ ساتھ Python Language   کا کورس رجسٹر کر سکتے ہیں۔

اسی طرح اگر آپ کو کمپیوٹر پروگرامنگ میں زیادہ  کمان نہیں ہے مگر آپ  فری لانسنگ سائٹس سے کچھ آمدن چاہتے ہیں توGraphincs Desiging   یا Logo Designing کا ایک کورس آپکو مدد کر سکتا ہے ۔

 آپ اس سلسلے میں  اپنے حلقہ احباب میں موجود کسی تجربہ کار شخص کی رائے بھی لے سکتے ہیں ۔ میں اور میرے کچھ دوست بھی آپ کی اس سلسلے میں رہنمائی کر نے کے لیےمکمل تیار  ہیں ۔

آخر میں ایک بہت ضروری بات ، ان تمام کورسز اور علوم  کے علاوہ  ایک بنیادی چیز ہے وہ ہے قرآن پاک کی تعلیم اور سمجھ  اور اسکے لئے یہ ایک بہترین وقت ہے ۔

میرا یہ کامل یقین ہے کہ اگر ہم روزانہ صرف ایک  آیت کو بھی سمجھنا ، اس پر غور کرنا ، اور عمل کرنا شروع کر دیں ، تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی کرنےاور نئے علوم کے دروازے کھولنے  سے نہیں روک سکتی ۔ بس شرط یہ ہے کہ اس کلام کو سمجھنا تمام مسالک اور فرقہ واریت سے پاک ہو کر ہے ۔

تحریر ۔ عمر عزیز

2 Comments on “موجودہ حالات میں گھر بیٹھے روزگار کا حصول”

  1. I guess I am the only one who came here to share my very own experience. Guess what!? I am using my laptop for almost the past 2 years, but I had no idea of solving some basic issues.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *